8

عارف حسین الجانی دوبارہ آئی ایس او پاکستان کے میر کارواں منتخب

  • News cod : 3850
  • 08 نوامبر 2020 - 15:23
عارف حسین الجانی دوبارہ آئی ایس او پاکستان کے میر کارواں منتخب
حوزہ ٹائمز|جامعہ المصطفیٰ لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن بعنوان حمایت مظلومین جہاں کی آخری نشست میں نئے میر کارواں کا انتخاب عمل میں آیا۔علامہ حسن گردیزی نے ان سے ذمہ داری کا حلف لیا۔ اور مرکزی صدر کا اعلان کیا۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق جامعہ المصطفیٰ لاہور میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ کنونشن بعنوان حمایت مظلومین جہاں کی آخری نشست میں نئے میر کارواں کا انتخاب عمل میں آیا۔علامہ حسن گردیزی نے ان سے ذمہ داری کا حلف لیا۔ اور مرکزی صدر کا اعلان کیا۔

اعلان سے قبل مجلس عاملہ اور مجلس نظارت کے اجلاس منعقد ہوئے اور بعد ازاں پاکستان بھر کے یونٹ صدور کے سامنے سابق مرکزی صدر عارف حسین اور سابق نائب صدر زین علی کے نام پیش کئے گئے۔

الیکشن سے پہلے سابق مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے اپنے کابینہ سمیت مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور رائے شماری کے نتیجے میں مرکزی صدر منتخب ہوئے۔

مرکزی صدر منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا تو پنڈال میں موجود امامیہ نوجوانوں نے والہانہ انداز میں ان کا استقبال کیا اور عارف بھائی قدم بڑھاؤ، ہم تمہارے ساتھ ہیں، کے نعرے لگائے۔

نو منتخب مرکزی صدر عارف حسین نے شرکاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کی جغرافیائی اور فکری سرحدوں کا تحفظ ہمارا منشور ہے اور ہم وطن کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ پھوڑنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔ آئی ایس او ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے اور اپنے وطن کے دفاع کیلئے مصروف عمل ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=3850