3

تحصیل ٹھری میرواہ کے پسماندہ علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

  • News cod : 38818
  • 22 اکتبر 2022 - 8:30
تحصیل ٹھری میرواہ کے پسماندہ علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
جس میں گرد و نواح کے سیلاب زدگان مریضوں کی طبی امداد میں اہم کردار ادا کیا گیا، جہاں پر تقریباً 410 سے زائد مریضوں کے مفت چیک اپ کے ساتھ مریضوں کو مفت دوائیاں بھی فراہم کی گئیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایات پر ادارہ معارف اسلام (یو کے) کے تعاون سے شیعہ علماء کونسل پاکستان اور جے ایس او پاکستان کے باہمی اشتراک عمل سے مرکزی صدر جے ایس او پاکستان برادر سید راشد حسین نقوی کی نگرانی میں تحصیل ٹھری میرواہ کے پسماندہ علاقے گاؤں علی شیر دشتی میں فری میڈیکل کیمپ برائے سیلاب زدگان کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں گرد و نواح کے سیلاب زدگان مریضوں کی طبی امداد میں اہم کردار ادا کیا گیا، جہاں پر تقریباً 410 سے زائد مریضوں کے مفت چیک اپ کے ساتھ مریضوں کو مفت دوائیاں بھی فراہم کی گئیں۔

سابق مرکزی چیف اسکاؤٹ جے ایس او پاکستان برادر سید کاظم شاہ، ڈویژنل صدر جے ایس او پاکستان خیرپور ڈویژن برادر لطف علی اور دیگر جعفری جوانوں نے رضاکارانہ طور پر فرائض سر انجام دیے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38818