6

ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے اخراج پاکستان کی فتح کے مترادف ہے، علامہ اسد اقبال زیدی

  • News cod : 38856
  • 23 اکتبر 2022 - 6:45
ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے اخراج پاکستان کی فتح کے مترادف ہے، علامہ اسد اقبال زیدی
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا حالیہ فیصلہ پاکستان کی مثبت کوششوں کا اعتراف ہے


وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے پاکستان کے اخراج پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، ایف اے ٹی ایف کے حالیہ اجلاس کے بعد پاکستان کا گرے لسٹ سے اخراج پاکستان کی فتح کے مترادف ہے۔ اپنے ایک بیان میں علامہ اسد اقبال زیدی نے کہا کہ پاکستان نے عالمی برادری اور اداروں کے ساتھ دنیا کے پُرامن مستقبل کیلئے ہمیشہ تعاون کیا ہے، ایف اے ٹی ایف کی 35 سفارشات پر عمل اسکا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرتے ہوئے ہمیشہ دنیا کے بہتر اور پرامن مستقبل کیلیے کوشاں رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امن کی خاطر بہت قربانیاں دی ہیں اور دہشتگردی کے خلاف ہمیشہ صف اول میں موجود رہتے ہوئے اقدامات کئے ہیں، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا حالیہ فیصلہ پاکستان کی مثبت کوششوں کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے ایف اے ٹی ایف کے فیصلے کے بعد پاکستانی معیشت پر بہتر اثرات مرتب ہونگے اور پاکستان ملکی و بین الاقوامی سطح پر تجارتی سرگرمیاں مزید بہتر انداز میں جاری رکھ سکے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=38856