5

فکر و ثقافت سیکشن نے تیرھویں صدی سے تعلق رکھنے والے نادر قرآنی نسخہ کو اصلی شکل میں بحال کر دیا ہے

  • News cod : 39145
  • 29 اکتبر 2022 - 18:12
فکر و ثقافت سیکشن نے تیرھویں صدی سے تعلق رکھنے والے نادر قرآنی نسخہ کو اصلی شکل میں بحال کر دیا ہے
مرکز کے انچارج سید لیث لطفی نے بتایا ہے کہ یہ نسخہ چھ اجزاء پر مشتمل ہے ہم نے اس نسخہ کی بحالی کا کام بیولیجیکل اور کیمیکل ٹیسٹوں سے شروع کیا، اس مخطوط کی عمر، اس میں استعمال ہونے والے رنگ، سیاہی، نقش و نگار اور بیرونی جلد اور اوراق کی قسم کے بارے میں مکمل جانکاری حاصل کی۔

وفاق ٹائمز ، روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے فکر و ثقافت سیکشن نے تیرھویں صدی سے تعلق رکھنے والے ایک نادر و نایاب اور نفیس قرآن مجید کو اپنی اصلی شکل میں بحال کیا ہے۔

اس کام کو “مرکز الفضل برائے بحالی اور حفظ مخطوطات و دستاویزی ارشیف” نے سر انجام دیا ہے۔

مرکز کے انچارج سید لیث لطفی نے بتایا ہے کہ یہ نسخہ چھ اجزاء پر مشتمل ہے ہم نے اس نسخہ کی بحالی کا کام بیولیجیکل اور کیمیکل ٹیسٹوں سے شروع کیا، اس مخطوط کی عمر، اس میں استعمال ہونے والے رنگ، سیاہی، نقش و نگار اور بیرونی جلد اور اوراق کی قسم کے بارے میں مکمل جانکاری حاصل کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کی بحالی میں سب سے مشکل مرحلہ اس کے بیرونی جلد کی بحالی کا تھا اس کے اوپر سونے کے ذریعے سے انتہائی نفیس اور دیدہ زیب نقش و نگار بنے ہوئے تھے ہم نے پہلے اسے جلد سے الگ کیا اور صاف کرنے اور ان کی مرمت و بحالی کے بعد اسے بالکل اسی طرح سے اپنی جگہ پر واپس لگایا کہ جیسے وہ پہلے لگے ہوئے تھے۔ یہ کام انتہائی دقیق فنی اور ٹیکنیکل کام تھا کہ جسے ہمارے مرکز کے ارکان نے بخوبی سرانجام دیا۔

بحالی کے عمل کی تفصیلات کے بارے میں لطفی نے مزید بتایا کہ مخطوط قرآنی نسخہ کو اس کی سابقہ ​​حالت میں بحال کرنے کے لیے جدید تکنیکل آلات کے استعمال کے ساتھ ساتھ ہم نے چمڑے کی تیاری اور بحالی کے دیگر کاموں کے لیے قدرتی مواد پر انحصار کیا اور اس سارے کام کے ابتدائی مراحل سے اس کی تکمیل تک تقریباً تین ماہ کا وقت صرف ہوا جس میں رپورٹس کی تیاری اور تصویر کشی بھی شامل تھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39145