26

شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے میں نایاب اسلامی آثار و فن پاروں کی نمائش

  • News cod : 39293
  • 31 اکتبر 2022 - 9:12
شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے میں نایاب اسلامی آثار و فن پاروں کی نمائش
ان میں سے کچھ فن پارے پہلی بار اس نمائش میں رکھے جائیں گے اور ان نادر کاموں میں سے ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نسب نامے کے نادر سونے کے کام والے متن کا تذکرہ کر سکتے ہیں۔

وفاق ٹائمز، 41 واں شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر (SIBF) تمام مہمانوں کو صدیوں پرانی نایاب عربی اور اسلامی کتابوں اور مخطوطات کو دیکھنے کا موقع فراہم کرے گا، جن میں سے کچھ 13ویں صدی عیسوی کے ہیں۔

ان میں سے کچھ فن پارے پہلی بار اس نمائش میں رکھے جائیں گے اور ان نادر کاموں میں سے ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نسب نامے کے نادر سونے کے کام والے متن کا تذکرہ کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ نایاب مخطوطات کا مجموعہ جس میں 15ویں اور 16ویں صدی کے قرآن پاک کے ابھرے ہوئے اور سنہری صفحات ہیں اور 17ویں صدی کا ایک کائناتیات (cosmology) سے متعلق نسخہ بعنوان “عالم وجود کے معجزے” بھی دیگر اہم کاموں میں شامل ہیں جو اس نمائش میں رکھے جائیں گے۔ .

یہ نمائش کیتھولک یونیورسٹی آف سیکرڈ ہارٹ اور اٹلی کی ایمبروسیئن لائبریری کے اشتراک سے منعقد کی گئی ہے اور اس سال بطور اعزازی مہمان اٹلی کے فن پارے اس نمائش میں شامل ہوں گے۔

شارجہ کتاب میلہ 11 سے 22 نومبر تک جاری رہے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39293