14

علامہ راجہ ناصر عباس کی آئی ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کو مبارکباد

  • News cod : 39342
  • 01 نوامبر 2022 - 9:10
علامہ راجہ ناصر عباس کی آئی ایس او پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کو مبارکباد
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے حسن عارف کو آئی ایس او پاکستان کا نیا مرکزی صدر منتخب ہونے پر اپنے تہنیتی پیغام میں کیا۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر حسن عارف کو مبارکباد پیش کی ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ اُمید ہے کہ نومنتخب مرکزی صدر اپنے پیشرو صدور کی طرح امامیہ طلباء کی رہنمائی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے حسن عارف کو آئی ایس او پاکستان کا نیا مرکزی صدر منتخب ہونے پر اپنے تہنیتی پیغام میں کیا۔

واضح رہے کہ حسن عارف کا انتخاب سالانہ مرکزی کنونشن کے آخری روز کیا گیا۔ ان سے علامہ غلام عباس رئیسی نے حلف لیا۔ حسن عارف آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سینیئر نائب صدر اور لاہور ڈویژن کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔ حسن عارف کا تعلق خوشاب سے ہے اور وہ لاہور میں ایل ایل بی کے طالبعلم ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39342