8

جوان اور نوجوان نسل کی تربیت رہبر معظم انقلاب کے اہم مطالبات میں سے ہے،حجت الاسلام مرتضی اکبری

  • News cod : 39477
  • 03 نوامبر 2022 - 11:44
جوان اور نوجوان نسل کی تربیت رہبر معظم انقلاب کے اہم مطالبات میں سے ہے،حجت الاسلام مرتضی اکبری
درسہ علمیہ آیت اللہ نمازی خوی کے پرنسپل نے اس بات پر زور دیا کہ طالبعلم کی شناخت تین باتوں سے ہوتی ہے: ١.دین کی صحیح سمجھ بوجھ ٢.دین کا اجراء اور ٣.اسلام کی تبلیغ؛ اور آج ہم طلباء پر دین کی تبلیغ اور انقلاب اسلامی کے دفاع کی ذمہ داری بہت زیادہ ہے.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام مرتضی اکبری نے آج مدرسہ علمیہ الزہراء(س) میں “طلیعہ حضور” پروگرام میں کہا: اللہ تعالیٰ نے انسان کی تخلیق کے ساتھ ہی اس کی ہدایت کی ذمہ داری پیغمبروں کو سونپ دی اور نبی مکرم اسلام(ص) کے بعد یہ ذمہ داری آئمہ معصومین(ع) کے سپرد ہوگئی اور غیبتِ کبری کے زمانے میں دین کی تبلیغ اور لوگوں کی ہدایت کی ذمہ داری علماء پر ہے.
انہوں نے مزید کہا: اسلامی انقلاب سنہ 1979 میں کامیاب ہوا اور انقلاب کے سربراہان کے فرامین کے مطابق انقلاب کو کامیابی کے بعد چار مراحل طے کرنے تھے تا کہ اسلامی تہذیب جو کہ ظہور کے مقدمات میں سے ہے، کو پہنچ جائے اور اس مقصد کے حصول کیلئے طلاب علوم دین کی ذمہ داری سخت ترین ہے.
مدرسہ علمیہ آیت اللہ خوی کے پرنسپل نے اس بات پر زور دیا کہ طالبعلم کی شناخت تین باتوں سے ہوتی ہے: ١.دین کی صحیح سمجھ بوجھ ٢.دین کا اجراء اور ٣.اسلام کی تبلیغ؛ اور آج ہم طلباء پر دین کی تبلیغ اور انقلاب اسلامی کے دفاع کی ذمہ داری بہت زیادہ ہے.
انہوں نے حوزہ اور طلباء پر نئی نسل کی تربیت کیلئے پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: طلباء سے رہبر معظم انقلاب کے اہم ترین مطالبات میں سے جوان اور نوجوان نسل کی تربیت کیلئے پالیسی مرتب کرنا ہے اور سوشل میڈیا کی وسعت کے پیش نظر یہ مطالبہ پہلے سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=39477