9

کارکن ہر تنظیم کا ایک حسن ہوتا ہے، علامہ شبیر حسن میثمی

  • News cod : 40322
  • 21 نوامبر 2022 - 8:42
کارکن ہر تنظیم کا ایک حسن ہوتا ہے، علامہ شبیر حسن میثمی
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا شیعہ علماء کونسل ضلع نوابشاہ کی جانب سے منعقدہ ورکرز کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ تنظیم کے دستور کے مطابق جو تنظیمی طرف سے ذمہ داری ملی ہے اس کو احسن انداز میں انجام دیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا شیعہ علماء کونسل ضلع نوابشاہ کی جانب سے منعقدہ ورکرز کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت کارکنان کی ذمہ داری ہے کہ تنظیم کے دستور کے مطابق جو تنظیمی طرف سے ذمہ داری ملی ہے اس کو احسن انداز میں انجام دیں۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ سسٹم بہت مشکل ہوتا چلا جا رہا ہے مختلف اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔ اس حوالے سے تنظیمی افراد کی ذمہ داری اور وسیع ہو جاتی ہے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہاکہ کارکن ہر تنظیم کا ایک حسن ہوتا ہے اور الحمد اللہ ہماری تنظیم جس کی سرپرستی محافظ عزاداری سید الشہداء (ع) سفیر امن اتحاد بین المسلمین کے بانی قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کر رہے ہیں ہم کو اپنے تنظیمی نظام اور سسٹم کو مضبوط سے مضبوط کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ سیلاب زدگان کے حوالے سے جن رضاکاروں نے خدمت انجام دی ہے اللہ تعالٰی ان کی زحمات کو اپنی بارگاہ میں قبول کرے۔ یہ ایک بہت بڑا چیلنج تھا جس کو قائد ملت کے رضاکاروں نے احسن انداز میں انجام دیا اور ابھی تک دے رہے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40322