9

آرمی چیف کی تقرری؛ پاکستانی صدر عارف علوی کی ہنگامی حالت میں لاہور روانگی متوقع

  • News cod : 40381
  • 24 نوامبر 2022 - 12:12
آرمی چیف کی تقرری؛ پاکستانی صدر عارف علوی کی ہنگامی حالت میں لاہور روانگی متوقع
دوسری جانب، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر ایوان صدر سیکریٹریٹ کو سمری موصول ہوگئی ہے۔ صدر کی منظوری کے بعد آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے تقرر کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔

وفاق ٹائمز، نور خان ایئربیس سے خصوصی طیارے کے ذریعے صدر کی روانگی کے پیشگی سیکیورٹی اقدامات کر لیے گئے، صدر عارف علوی کچھ دیر میں اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوں گے۔

دوسری جانب، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر ایوان صدر سیکریٹریٹ کو سمری موصول ہوگئی ہے۔ صدر کی منظوری کے بعد آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے تقرر کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔

صدر آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کريں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سمری صدر پاکستان کو ارسال کی تھی۔وزیراعظم کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40381