6

بلاؤں کو برطرف کرنے، دنیاوی خوشبختی اور آخرت میں کامیابی سے متعلق تین بنیادی نکات،جت الاسلام سید حسین مؤمن

  • News cod : 40384
  • 24 نوامبر 2022 - 12:16
بلاؤں کو برطرف کرنے، دنیاوی خوشبختی اور آخرت میں کامیابی سے متعلق تین بنیادی نکات،جت الاسلام سید حسین مؤمن
انہوں نے اپنی گفتگو میں امام علی علیہ السلام کی سفید پوش لوگوں کی مدد میں سیرت کے حوالے سے کہا: جب کوئی حاجت مند آپ کے پاس اپنی ضرورت لیکر آتا ہے، دینی لحاظ سے زیب نہیں دیتا کہ اس سے غفلت کی جائے؛ اگر ضرورت مند کی فریاد رسی نہ کی جائے، تو زندگی میں مختلف مسائل کا شکار ہو جائے گا.

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید حسین مؤمن نے کریمہ اہل بیت کے حرم کے امام خمینی ہال میں منعقد ایک محفل میں گرانقدر کتاب وسائل الشیعہ کے کچھ مطالب کا ذکر کیا اور بیان کیا کہ اس کتاب کی ایک جلد جہاد النفس کے متعلق ہے اور آیت اللہ بہجت سیر و سلوک اور معرفت کے آداب و سنن سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو جہادالنفس کتاب کے مطالعے کی سفارش کرتے تھے.
انہوں نے اس حوالے سے امام علی علیہ السلام سے منقول کتاب جہاد النفس کے باب نمبر 39 کی تیسری روایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: مولی المؤحدین علی علیہ السلام فرماتے ہیں: «كَانَتِ اَلْفُقَهَاءُ وَ اَلْعُلَمَاءُ إِذَا كَتَبَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ كَتَبُوا بِثَلاَثَةٍ لَيْسَ مَعَهُنَّ رَابِعَةٌ مَنْ كَانَتْ هِمَّتُهُ آخِرَتَهُ كَفَاهُ اَللَّهُ هَمَّهُ مِنَ اَلدُّنْيَا وَ مَنْ أَصْلَحَ سَرِيرَتَهُ أَصْلَحَ اَللَّهُ عَلاَنِيَتَهُ وَ مَنْ أَصْلَحَ فِيمَا بَيْنَهُ وَ بَيْنَ اَللَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ أَصْلَحَ اَللَّهُ تَبَارَكَ وَ تَعَالَى فِيمَا بَيْنَهُ وَ بَيْنَ اَلنَّاس».
کریمہ اہل بیت(س) کے حرم کے خطیب نے تمام بلاؤں کو برطرف کرنے والی دنیاوی زندگی کی سعادت اور آخرت میں کامیابی اور رستگاری حاصل کرنے والی بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اگر انسان کی سوچ اور فکر صرف آخرت ہو، اللہ تعالیٰ اس کے دنیاوی مسائل اور مشکلات کو آسان کر دیتا ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے.
انہوں نے اپنی گفتگو میں امام علی علیہ السلام کی سفید پوش لوگوں کی مدد میں سیرت کے حوالے سے کہا: جب کوئی حاجت مند آپ کے پاس اپنی ضرورت لیکر آتا ہے، دینی لحاظ سے زیب نہیں دیتا کہ اس سے غفلت کی جائے؛ اگر ضرورت مند کی فریاد رسی نہ کی جائے، تو زندگی میں مختلف مسائل کا شکار ہو جائے گا.
حجت الاسلام والمسلمین مؤمن نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہوئے ہمیشہ خیال رکھنا چاہئے کہ ان کی عزت نفس مجروح نہ ہو، کہا: جس کی زندگی کا اصلی مقصد آخرت اور اللہ تعالیٰ کی رضامندی ہو، اللہ تعالیٰ بھی اس کی دنیاوی مشکلوں میں اس کی مدد کرے گا.
انہوں نے روایت میں موجود “مَنْ اَصْلَحَ سَرِیرَتَہُ اَصْلَحَ اَللَّہُ عَلَانِیَتَہُ” کی تشریح میں کہ اگر کوئی شخص اپنے باطن کو سنوار لے، اللہ تعالیٰ اس کے وجود اور چہرے کو نور الہی سے منور کرتے ہوئے اس کی ظاہری شکل کو خوبصورت، سلجھا ہوا اور دلنشیں کر دیتا ہے؛ اس بات پر زور دیا کہ انسان اول وقت نماز، تہجد، قرآن سے انس رکھنے، زیارت، توسل اور گناہ سے دوری اختیار کرنے کے ذریعے اپنے چہرے پر نور الہی کو متجلی کر سکتا ہے.
کریمہ اہل بیت(س) کے حرم کے خطیب نے یہ کہتے ہوئے کہ انسان گناہ سے اجتناب اور اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ رہتے ہوئے انوار الہی کو جذب کرنے اور اس کے آثار کو اپنے چہرے پر متجلی کرنے کے قابل ہو سکتا ہے، کہا: “مَنْ اَصْلَحَ مَا بَیْنَہُ وَ بَیْنَ اللَّہِ، اَصْلَحَ اَللَّہُ مَا بَیْنَہُ وَ بَیْنَ النَّاسِ”؛ جو کوئی بھی اپنے اور اللہ کے درمیان رابطے کو اچھا کر لے، اللہ تعالیٰ بھی اس کے لوگوں کے ساتھ تعلقات کو اچھا کر دے گا؛ جو اللہ تعالیٰ کی رضامندی کو حاصل کرنے کے در پے ہو اور گمنامی میں اللہ تعالیٰ کے ساتھ اپنے تعلق کی اصلاح کر لے، تو اللہ تعالیٰ لوگوں کے ساتھ اس کے تعلقات کو اصلاح کر دے گا.
حجت الاسلام والمسلمین مؤمن نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا: معاشرے کے تمام مؤمن افراد اور مرد و خواتین کیلئے ضروری ہے کہ ہمیشہ کوشش کریں کہ خود کو اللہ تعالیٰ کی بندگی کی لائن پر محفوظ رکھیں؛ شہید قاسم سلیمانی نے اچھے طریقے سے عاقبت بخیری کے راستے کو ولایت کی پیروی بیان کیا تھا.

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=40384