7

سیاسی اخلاقیات اجتماعی سرمائے کی افزائش کا رخ متعین کرتے ہیں، خطیب نماز جمعہ تہران

  • News cod : 41219
  • 09 دسامبر 2022 - 19:48
سیاسی اخلاقیات اجتماعی سرمائے کی افزائش کا رخ متعین کرتے ہیں، خطیب نماز جمعہ تہران
انہوں نے اجتماعی سرمایہ کاری کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی سرمایہ کاری معاشرتی اور اقتصادی مطالعات کے شعبے کا ایک اہم موضوع ہے جس پر محققین، پالیسی سازوں اور سیاستدانوں کی توجہ مرکوز ہے۔ یہ انسانی معاشرے کی توسیع و ترقی کا اہم ترین رکن ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق. حجت الاسلام سید محمد حسن ابوترابی فرد نے تہران میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن معاشرے میں رہنے والوں کو دو گروہوں میں تقسیم کرتا ہے۔ پہلا گروہ ان لوگوں پر مشتمل ہے جن پر نفسانی خواہشات حکومت کرتی ہیں اور ان کی روح و جان کو کنٹرول کرنے میں علم اور ایمان کا کوئی کردار نہیں ہوتا ہے۔ دوسرا گروہ ان لوگوں پر مشتمل ہے جو معرفت الہی کی چوٹی پر فائز ہوتے ہیں اور ان کا خوف عقل و دانش پر مبنی ہوتا ہے۔ جیسا کہ امام خمینی نے فرمایا کہ کائنات اللہ کی نظر میں ہے پس اللہ کے حضور گناہ نہ کریں۔ یہ معرفت انسان کو گناہ سے روکتی ہے۔ اسی معرفت نے حضرت یوسف کو انسانیت کے اوج کمال تک پہنچادیا۔

نماز جمعہ کے خطیب نے مزید کہا کہ 2021 میں گیس کی پیداوار میں ایران کا حصہ 6۔4 فیصد تھا جوکہ بڑا حصہ ہوتا ہے۔ گیس کے ذخائر کے اعتبار سے ایران دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ گذشتہ سال ہماری کھپت تقریبا چھے فیصد رہی یعنی ہماری پیداوار اور کھپت دونوں تقریبا برابر ہیں۔ ہم پیداوار کے برابر استعمال کرتے ہیں جس کے نتیجے میں بچت بہت کم ہوتی ہے۔
ابو ترابی نے کہا کہ چھٹا منصوبہ ختم ہوگیا اور ملک میں کھپت کی مقدار میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ دس سالوں میں قدرتی گیس کی کھپت میں 6۔4 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ دس سال پہلے ملک میں توانائی کے وسائل کے استعمال کی شرح 33 لاکھ 47 ھزار بیرل کے برابر تھی جبکہ آج یہ شرح بڑھ کر تقریبا 60 لاکھ ہوگئی ہے۔ اس میں سے ایک قابل ذکر حصہ بیرون ملک سمگل کیا جاتا ہے یا ہم جلاکر ضائع کردیتے ہیں یا سمگلنگ کے لئے پلیٹ فارم تیار کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سچائی اور سنجیدگی کے ساتھ عوام کے ساتھ گفتگو کرکے اس حوالے سے بہتر فیصلہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے اجتماعی سرمایہ کاری کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی سرمایہ کاری معاشرتی اور اقتصادی مطالعات کے شعبے کا ایک اہم موضوع ہے جس پر محققین، پالیسی سازوں اور سیاستدانوں کی توجہ مرکوز ہے۔ یہ انسانی معاشرے کی توسیع و ترقی کا اہم ترین رکن ہے۔
ابوترابی نے واضح کیا کہ اجتماعی سرمایہ کاری عالمی سیاسی اور اجتماعی اصطلاح میں نیا مفہوم ہے جس میں تین کلیدی عناصر ہیں؛ آگاھی، اعتماد اور شراکت۔ جس خاندان، گروہ یا معاشرے میں آگاھی، دانش، ثقافت، باھمی اعتماد اور اجتماعی شراکت کی سطح بلند ہو اجتماعی سرمایہ کاری کی سطح بھی بلند ہوتی ہے۔
حجت الاسلام ابوترابی فرد نے نماز جمعہ کے خطبے میں صدر رئیسی کے دورہ سنندج اور رباط کریم کی قدر دانی کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41219

ٹیگز