22

رہبر معظم نے فرمایا کہ آقائے نیاز نقوی “افتخار ما است”، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

  • News cod : 4127
  • 19 نوامبر 2020 - 15:48
رہبر معظم نے فرمایا کہ آقائے نیاز نقوی “افتخار ما است”، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ ٹائمز|آیۃ اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے فرمایا کہ قاضی صاحب بچپن سے ہی ذہین اور سمجھدار تھے، نو سال کی عمر میں جامعہ میں داخل ہوئے۔ پڑھائی میں بہت اچھے تھے، ہم نے انہیں کبھی جھوٹ بولتے نہیں دیکھا۔ میں نے خود انہیں قرآن پڑھایا، چھ سات دنوں کے بعد ہی مجھے سنانے لگے۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کے زیراہتمام علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحومؒ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے آن لائن بین الاقوامی تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریفرنس سے نو ممالک کے علمائے کرام نے خطاب فرمایا اور قاضی نیاز حسین نقویؒ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس شیعہ پاکستان اور جامعۃ المنتظر لاہور کے سربراہ آیۃ اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے فرمایا کہ قاضی صاحب بچپن سے ہی ذہین اور سمجھدار تھے، نو سال کی عمر میں جامعہ میں داخل ہوئے۔ پڑھائی میں بہت اچھے تھے، ہم نے انہیں کبھی جھوٹ بولتے نہیں دیکھا۔ میں نے خود انہیں قرآن پڑھایا، چھ سات دنوں کے بعد ہی مجھے سنانے لگے۔ مولانا سید یار شاہ نقوی ؒ کے مدرسہ میں رہے۔ میری واپسی پر منتظر آئے، یہ ہمیشہ اپنی جماعت اور مدرسہ میں پہلی پوزیشن لیتے تھے۔ چیچہ وطنی مدرسے میں رہے، جتنی مدت رہے مدرسہ سے تنخواہ نہیں لی، جاتے ہوئے سارا سامان مدرسہ دے کر آئے۔ دوسروں کے فائدے کو دیکھتے تھے، اپنے فائدے کو نہیں دیکھتے تھے۔ شاہ کے زمانے میں پڑھنے کے لیے قم چلے گئے، بہت بہادر تھے، دوسرے طالب علموں کو بھی حوصلہ دیتے تھے۔ قضا کا کورس کیا اور انقلاب کے بعد ابتدائی زمانے میں ہی قاضی مقرر ہوئے۔ مشکل ترین حالات میں قضاوت کی، کبھی بھی ان کی شکایت نہیں ہوئی۔ قم جیسے صوبے کے قاضی رہے، ہمیشہ شریعت کے مطابق فیصلہ کرتے تھے۔ محسن ملت مولانا صفدر حسین نجفی فرمایا کرتا تھے کہ یہ نقوی ہمارے خاندان کا فخر ہے۔ رہبر معظم نے فرمایا کہ آقای نقوی افتخار ما است۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4127