وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خصوصی ہدایت و سرپرستی میں اور زہرا اکیڈمی، کراچی کے زیر اہتمام اور شیعہ علماء کونسل پاکستان اور جعفریہ اسٹوڈنٹس ارگنائزیشن پاکستان، اوستہ محمد، بلوچستان کے زیر انتظام اور مولانا شوکت علی چھلگری(جامعہ اہلبیت و القرآن) اوستہ محمد کی نگرانی میں سیلاب متاثرین کیلئے مستقل بنیادوں پر سرگرمیاں جاری ہیں اور اب 200 عدد، رضائیاں(لحاف) متاثرین کی خدمت میں مکمل عزت و شرف، مسالک و مکاتب سے بالاتر ہوکر اور استحقاق کے پیش نظر، رضاکاروں نے ان کے گھروں کی دہلیز پر پہنچائیں۔
الحمداللہ، گذشتہ 4 ماہ سے بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مختلف امور میں فعالیت انجام دی جارہی ہیں، اور اس سلسلے میں اشیائے خورد و نوش، تبرک، خیمہ جات، ترپال(سائبان)، مچھر دانیاں، میڈیکل کیمپس، فراہمی آب، مکانات کیلئے سامان کی فراہمی اور ہنگامی امداد جیسے دیگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہورہی ہیں۔
الحمدللہ، اوستہ محمد، بلوچستان میں متاثرین کو ان کے گھروں، خیموں اور جائے پناہ تک تبرک فراہم کیا جاتا رہا اور اس کے علاوہ 225 گھرانوں کو اشیائے خورد و نوش اور مچھر دانیاں بھی فراہم کی گئی تھیں، اس کے علاوہ 10 متاثرہ گھرانوں کو چھت کے لئے سامان بھی فراہم کیا گیا تھا اور اب 200 عدد، رضائیاں(لحاف) متاثرین کے گھروں تک پہنچائی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ اوستہ محمد میں 2010 کے سیلاب متاثرین کیلئے مکانات بھی تعمیر کئے جاچکے ہیں، مساجد کی مرمت، فراہمی آب کے منصوبوں پر کام کے ساتھ ساتھ مدارس کی سرپرستی بھی کی جاتی رہی ہے، محرم الحرام میں عشرہ مجالس کا انعقاد، ماہ رمضان المبارک میں تبلیغاتی سینٹرز کا قیام جیسے دئگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہوتی رہتی ہے۔
رب کریم کا احسان ہے کہ اس نے ملت جعفریہ خیرالبریہ کو قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی، جیسی عظیم قیادت نصیب فرمائی، جنہوں نے ہر نشیب و فراز میں امت مسلمہ کو اتحاد کا درس دیا اور موجودہ حالات میں بھی، سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مکتب و مسلک سے بالاتر ہوکر خدمت کرنے کا عملی درس دیا۔
رب کریم بحق محمدوآل محمد علیہم السلام، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کو اپنی تائیدات سے سرفرازی نصیب فرمائے اور ہمیں ان کی اطاعت کرنے کی توفیق نصیب فرمائے اور زہرا اکیڈمی کے اراکین، معاونین اور رضاکاروں کی توفیقات خیر میں بھی اضافہ فرمائے اور ان کی خدمات کو قبول و منظور فرمائے آمین یارب العالمین۔
سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی فراہمی
اس کے علاوہ اوستہ محمد میں 2010 کے سیلاب متاثرین کیلئے مکانات بھی تعمیر کئے جاچکے ہیں، مساجد کی مرمت، فراہمی آب کے منصوبوں پر کام کے ساتھ ساتھ مدارس کی سرپرستی بھی کی جاتی رہی ہے، محرم الحرام میں عشرہ مجالس کا انعقاد، ماہ رمضان المبارک میں تبلیغاتی سینٹرز کا قیام جیسے دئگر امور میں فعالیت انجام پذیر ہوتی رہتی ہے۔
مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41620












