15

مختصر تعارف شہید علامہ محمد بن حسین فتال نیشاپوری، صاحب روضۃ الواعظین

  • News cod : 41630
  • 21 دسامبر 2022 - 8:23
مختصر تعارف شہید علامہ محمد بن حسین فتال نیشاپوری، صاحب روضۃ الواعظین
یہ ایک عظیم شخصیت ہے۔انہوں نے علامہ سید مرتضی علم الہدی اور شیخ طوسی رح سے کسب فیض کیا

شہید علامہ محمد بن حسین فتال نیشاپوری صاحب روضۃ الواعظین

 علامہ مظہر حسین حسینی صاحب استاد حوزہ

یہ بزرگوار پانچویں صدی میں پیدا ہوئے اور چھٹی صدی میں شہید ہوئے اور نیشاپور میں ہی ان کے قبر موجود ہے۔

انہوں نے ابتدائی تحصیلات اپنے والد بزرگوار شیخ حسن سے حاصل کی ۔ ان کے اسم مبارک کے بارے میں اقوال ہے۔ شیخ محمد بن علی، شیخ محمد بن احمد۔۔۔ وغیرہ نقل ہوا ہے۔ محدثین اس بات پر اتفاق ہے کہ یہ سارے ایک ہی شخصیت کے نام ہے۔

یہ ایک عظیم شخصیت ہے۔انہوں نے علامہ سید مرتضی علم الہدی اور شیخ طوسی رح سے کسب فیض کیا ۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے بغداد سے علم حاصل کیا ہے۔

ہماری اردو زبان میں ان کا لقب قتال استعمال ہوتا ہے چونکہ ان کے زبان میں جذابیت تھی اور خطابت میں بہت معروف تھے لذا قتال کے نام سے مشہور تھے۔

ان کے شاگربہت ہی معروف عالم دین جناب ابن شہر آشوب ہیں۔

شہید علامہ بہت سادہ زندگی گزارتے تھے لوگوں کے ساتھ مل جل کے زندگی گزارتے تھے ، انکا سبب شہادت بھی افسوس کی بات ایک عالم تھا۔

قاتل نیشاپور کا رئیس تھا جو کہ ایک محقق اور مفسر قرآن تھا اور آئمہ معصومین ؑ کا حبدار تھا، ابی احمد نام ہے۔ بعد میں یہ اپنی دینداری کھو بیٹھا اور یہ بھی ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے کہ ایک عالم دین کا قاتل بھی ایک عالم اور فقیہ ہے۔

کسی شخصیت کے بارے میں ان کے قلم سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ کتنے بڑے عالم دین ہیں۔

ان کے دو کتابیں بہت مشہور ہے ایک کتاب تفسیر ہے دوسری روضۃ الواعظین ہے اور یہ خود اپنے کتاب کے مقدمہ میں کتاب کا مقصد تحریر کرتے ہیں کہ اوائل جوانی میں ہی مجھے خطابت کا موقع ملا اور لوگ مجھ سے رابطہ کرتے تھے اور طرح طرح کے سوالات پوچھتے تھے تو میں نے بڑی کتابیں دیکھیں جس میں جامع جوابات ہوں تمام موضوعات پر لیکن مجھے کوئی ایسی کتاب نہیں ملی تو میں نے کوشش کی کہ مختلف موضوعات اور مختلف مسائل پر بحث کروں۔ نتیجہ میں یہ عظیم الشان کتاب تحریر ہوئی ۔

تو عزیزان یہ مختصر سا تعارف ہے اس بزرگوار کا ۔اس کتاب میں ہر موضوع پر بحث کی ہے ہم سب کے پاس یہ کتاب موجود ہونی چاہئیے۔ اس کتاب میں انہوں نے لمبی لمبی تقریر کے بجائے مختصر اور بہت ہی خوبصورت انداز میں موضوعات کو بیان کیا ہے۔

مدرسہ الامام المنتظر کے مدیر محترم نیز معاون فرہنگی محترم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ ایک بہت بڑے عالم دین جو گمنام تھے ان کے نام پر سیمینار منعقد کیا گیا ہے ۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41630