4

ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر کی علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات

  • News cod : 41938
  • 28 دسامبر 2022 - 8:30
ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر کی علامہ ساجد علی نقوی سے ملاقات
وطن عزیز پاکستان کو مشکلات کے گرداب سے نکالنے کے لیے دینی قوتوں کی جانب سے عوام کی عملاً رہنمائی کرنے پر اتفاق

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اپنے وفد کے ہمراہ اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے سینیئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں جمیعت علمائے پاکستان کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر صفدر شاہ گیلانی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا سید عقیل انجم اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکرٹری مالیات تنولی صاحب جبکہ اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور موجودہ صورتحال میں دینی قوتوں کے متحرک کردار کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ علامہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابولخیر محمد زبیر نے دینی قوتوں کے حقیقی اور اہم کردار کو منظر عام پر لانے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی تجویز پیش کی، جس کو علامہ سید ساجد علی نقوی نے اہم قرار دیتے اس تجویز کے تمام پہلووں پر غور کرکے معاملات کو آگے بڑھانے کی یقین دھانی کرائی۔ دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی، اقصادی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال کو مخدوش قرار دیتے ہوئے وطن عزیز پاکستان کو مشکلات کے گرداب سے نکالنے کے لیے دینی قوتوں کی جانب سے عوام کی عملاً رہنمائی کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=41938

ٹیگز