12

شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر مدافعان اسلام کانفرنس کل منعقد ہوگی

  • News cod : 42192
  • 01 ژانویه 2023 - 11:38
شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر مدافعان اسلام کانفرنس کل منعقد ہوگی
امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجۃ الاسلام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور حجۃ الاسلام مولانا سید حسن ظفر نقوی خطاب کرینگے۔

وفاق ٹائمز، قرآن کریم میں ارشاد خداوندی ہے کہ اور جو لوگ اللہ کی راہ میں مارے گئے ہیں، ہرگز انہیں مردہ نہ خیال کرنا بلکہ وہ اپنے رب کے پاس زندہ ہیں، روزی پاتے ہیں۔ شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور شہید باقر النمر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مدافعانِ اسلام کانفرنس کل یکم جنوری 2023ء کو بوقت 1 تا 5 بجے امام بارگاہ کاشانہ عباس، ٹاؤن شپ لاہور میں منعقد ہوگی۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کے زیراہتمام منعقد ہونیوالی کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ حجۃ الاسلام علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور حجۃ الاسلام مولانا سید حسن ظفر نقوی خطاب کرینگے۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان لاہور ڈویژن کی طرف سے تمام پیروان امامت و ولایت کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42192