3

پنجاب اسمبلی، ایم ڈبلیو ایم کا پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

  • News cod : 42215
  • 02 ژانویه 2023 - 13:06
پنجاب اسمبلی، ایم ڈبلیو ایم کا پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ
رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہراء نقوی کا کہنا تھا کہ پولیٹیکل کونسل کے فیصلے کے بعد وہ پنجاب اسمبلی میں چودھری پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کے فیصلے پر ایم ڈبلیو ایم غیر جانبدار رہے گی۔ یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین اس سے قبل کے پی میں بھی تحریک انصاف کی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرچکی

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہیٰ کے بعض اقدامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کی رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہراء نقوی کے مطابق پرویز الہیٰ کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ پولیٹیکل کونسل کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے بعض اقدامات پر شدید تحفظات ہیں، ان اقدامات کے حوالے سے ایم ڈبلیو ایم کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہراء نقوی کا کہنا تھا کہ پولیٹیکل کونسل کے فیصلے کے بعد وہ پنجاب اسمبلی میں چودھری پرویز الہی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کے فیصلے پر ایم ڈبلیو ایم غیر جانبدار رہے گی۔ یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین اس سے قبل کے پی میں بھی تحریک انصاف کی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرچکی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42215