10

قرآن مجید ، نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ انسان کی دنیا و آخرت سنور جائے گی

  • News cod : 42301
  • 06 ژانویه 2023 - 17:36
قرآن مجید ، نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ انسان کی دنیا و آخرت سنور جائے گی
مولانا تطہیر زیدی نے کہا کتابیں دو طرح کی ہیں۔ ایک قسم وہ ہے کہ جو انسان لکھتا ہے اور جس کے سبب انسان ڈاکٹر، انجینئر، سیاستدان، استاد اور تاجر بنتا ہے اور دوسری قسم کی کتاب وہ ہے کہ جسے ا للہ تعالیٰ بھیجتا ہے جو لاریب کتاب قرآن ہے اور انسان کی ہدایت کے لئے ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حجة الاسلام مولانا تطہیر حسین زیدی نے کہا عبادات میں سے اہم ترین جسمانی عبادت اور مالی عبادت ہے۔ جسمانی عبادت جیسے نماز، روزہ اور حج وغیرہ، اور مالی عبادت جیسے زکوٰة ،خمس ،صدقات وغیرہ۔ مومنین کو دونوں عبادات کو انجام دینا چاہیے۔ دولت کے ذریعے ہم فلاحی کام جیسے مدارس ، ہسپتال اور مختلف ادارے بنا سکتے ہیں۔ معصوم فرماتے ہیں’وہ ہم میں سے نہیں ہے کہ جو دین کی خاطر دنیا کو ترک کر دے اور وہ بھی ہم میں سے نہیں کہ جو دنیا کی خاطر دین کو ترک کردے‘۔ دنیا اچھی بھی ہے اور بری بھی لیکن ہمیں اچھی دنیا کو اختیا ر کرنا ہے‘۔کسی تاجر نے امام رضاؑ کو اپنے گھر دعوت دی اور جب امام اس کے گھر گئے تو دیکھا جس طرح وہ امیر اور دولتمند ہے اس کے مطابق اس کا گھر نہیں ہے۔ آپؑ نے اس سے پوچھا کہ آپ اس چھوٹے سے محقر گھر میں کیوں رہتے ہیں؟ تو اس نے کہا : مولا! یہ میرے بابا اور دادا کا گھر ہے میں اسے بیچنا نہیں چاہتا۔ امام نے فرمایا: اپنے اس گھر کو بیچ کر بڑا گھر خریدو۔ اسلام ہماری عزت چاہتا ہے نہ کہ ذلت۔ مسلمان جتنا زیادہ سرمایہ دار اور امیر ہوں گے اتنا اسلام کا رعب بڑھے گا۔

مولانا تطہیر زیدی نے کہا کتابیں دو طرح کی ہیں۔ ایک قسم وہ ہے کہ جو انسان لکھتا ہے اور جس کے سبب انسان ڈاکٹر، انجینئر، سیاستدان، استاد اور تاجر بنتا ہے اور دوسری قسم کی کتاب وہ ہے کہ جسے ا للہ تعالیٰ بھیجتا ہے جو لاریب کتاب قرآن ہے اور انسان کی ہدایت کے لئے ہے۔اس میں زندگی کے تمام حقائق اور ہدایت جمع ہے۔آپ جس شعبہ زندگی سے تعلق رکھتے ہیں آپ کو چاہیے کہ آپ تین کتابیں اپنی ٹیبل کی دائیں جانب رکھیں اور وہ کتابیں قرآن مجید ، نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ ہیں۔ اور ان کی ایک سطر بھی مطالعہ کریں تو آپ کی دنیا بھی سنور سکتی ہے او آخرت بھی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42301