3

استکباری دنیا سردار شہید کے نام اور پیغام سے خائف ہے، علامہ مقصود ڈومکی

  • News cod : 42417
  • 12 ژانویه 2023 - 16:48
استکباری دنیا سردار شہید کے نام اور پیغام سے خائف ہے، علامہ مقصود ڈومکی
استکباری دنیا سردار شہید کے نام اور پیغام سے خائف ہے، جبکہ سردار شہید آج بھی زندہ ہے اور کروڑوں دلوں پر راج کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے نام نہاد علمبردار سردار شہید کے نام اور تصویر سے اس قدر خوفزدہ ہیں۔

وفاق ٹائمز، مرکز تبلیغات اسلامی اور آئی ایس او یونٹ جیکب آباد کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں تکریم شہداء کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سردار شہید کا مکتب ظالم استکباری قوتوں سے ٹکرانے کا مکتب ہے۔ جو مظلوموں اور محروموں کی دادرسی کا مکتب ہے۔ استکباری دنیا سردار شہید کے نام اور پیغام سے خائف ہے، جبکہ سردار شہید آج بھی زندہ ہے اور کروڑوں دلوں پر راج کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے نام نہاد علمبردار سردار شہید کے نام اور تصویر سے اس قدر خوفزدہ ہیں۔

داعش جیسی دہشتگرد تنظیم کو شکست دے کر وہ مظلوم ستمدیدہ لوگوں کے ہیرو بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کو منظم کرکے انہیں بے گناہ انسانوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ وطن عزیز پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کو منظم کرکے لایا جا رہا ہے۔ تکریم شہداء کانفرنس سے اصغریہ آرگنائزیشن ڈویژن لاڑکانہ کے صدر سید غلام شبیر نقوی، مرکز تبلیغات اسلامی کے رہنما اللہ بخش میرالی اور آئی ایس او کے یونٹ صدر بلال ڈومکی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں ایم ڈبلیو ایم ضلع جیکب آباد کے رہنما نثار احمد ابڑو، دلاور حسین برڑو و دیگر شریک ہوئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42417