وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حال ہی میں دین اسلام قبول کرنے والے نو مسلم روسیوں کے ایک وفد نے حرم حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا میں حاضری دی اور ان کی زیارت سے شرف یاب اور ان کی شخصیت اور مقام و مرتبے سے آگاہی حاصل کی۔
حرم حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا کے شعبہ بین الاقوامی امور کی کوششوں سے روس کے 9 افراد جن میں سے دو نے حال ہی میں اسلام قبول کیا تھا، حرم حضرت معصومه سلام اللہ علیہا کی زیارت کی۔
رپورٹ کے مطابق، نو مسلم روسی وفد نے حرم حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا کے روسی زبان کے ماہر کی سربراہی میں حرم کے فن تعمیر اور فاطمی میوزیم کا دورہ کیا اور حضرت معصومه سلام اللہ علیہا کی شخصیت اور شیعوں میں آنحضرت کے مقام و مرتبے سے آشنائی حاصل کی۔
اس کے علاوہ شبستان حضرت زہراء سلام اللہ علیہا میں، کریمہ اہل بیت حضرت معصومه سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک کی زیارت سمیت نماز کی ادائیگی اور دروس نو مسلم روسی وفد کے دیگر پروگراموں میں سے تھے۔












