14

مبلغ عوام کو اپنا خیر خواہ سمجھیں، ان کی باتوں کو سنے اور سمجھنے کی کوشش کرے، مولانا افتخار جعفری

  • News cod : 42791
  • 16 ژانویه 2023 - 19:16
مبلغ عوام کو اپنا خیر خواہ سمجھیں، ان کی باتوں کو سنے اور سمجھنے کی کوشش کرے، مولانا افتخار جعفری
مبلغ کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہر وقت سنجیدہ نہ رہے عوام الناس سے ہنسی مزاق کرے اور ان میں گھل مل جائے ان کی باتوں کو سنے اور سمجھنے کی کوشش کرے تاکہ لوگ اس سے اپنا خیر خواہ سمجھیں اسی طرح مبلغ کی ذمہ داری ہے کہ مستحبات کا خیال رکھے فقط واجبات پر اکتفاء نہ کرے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ الامام المنتظر قم ایران میں ولادت حضرت زہرا(س) کی مناست سے جشن کا انعقاد کیا گیا۔

جشن سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ الامام المنتظر قم کے طالبعلم حجۃ الاسلام مولانا افتخار جعفری نے کہاکہ جناب فاطمہ سلام اللہ علیہا کی ذات کو سمجھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے کیونکہ علامہ اقبالؒ ان کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اگر دین محمدی کا مجھے پاس نہ ہوتا تو میں فاطمہ سلام اللہ علیہا کی قبر کے گرد طواف کرتا اور ان کی قبر کو سجدے کرتا مبلغ کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہر وقت سنجیدہ نہ رہے عوام الناس سے ہنسی مزاق کرے اور ان میں گھل مل جائے ان کی باتوں کو سنے اور سمجھنے کی کوشش کرے تاکہ لوگ اس سے اپنا خیر خواہ سمجھیں اسی طرح مبلغ کی ذمہ داری ہے کہ مستحبات کا خیال رکھے فقط واجبات پر اکتفاء نہ کرے کیونکہ عوام الناس کی ان چیزوں کی طرف توجہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مبلغ کے لئے ضروری ہے کہ مقرر بھی ہو یعنی مقرر بننا تبلیغ کا مقدمہ ہے اس کے علاوہ مبلغ کو معاشرہ شناس ہونا چاہیے کہ معاشرے کے لوگوں کو کن علوم کی ضرورت ہے اور ان میں وہی علوم بیان کرے تاکہ اس کی باتوں کا اثر ہو۔

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=42791