22

جمہوریہ ڈومینیکن کے مسلمانوں کے حالات زندگی

  • News cod : 43272
  • 25 ژانویه 2023 - 12:38
جمہوریہ ڈومینیکن کے مسلمانوں کے حالات زندگی
اسٹین ڈومینیکن اخبار نے اس ملک میں مسلمانوں کی صورتحال پر ایک رپورٹ پیش کی ہے کہ جمہوریہ ڈومینیکن میں رائج مذاہب میں سے ایک توحیدی مذہب (اسلام) ہے، جس کے پیروکاروں کی اس وقت پانچ مساجد ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ڈومینیکن کی مرکزی اور سب سے بڑی مسجد، اس ملک کے مرکزی شہر سینٹو ڈومنگو میں واقع ہے جو کہ ترکی، ڈومینیکن، مراکش، وینزویلا، کولمبیا اور ہیٹی کے مسلمانوں کے اجتماع کی جگہ ہے۔

لاسٹین ڈومینیکن اخبار نے اس ملک میں مسلمانوں کی صورتحال پر ایک رپورٹ پیش کی ہے کہ جمہوریہ ڈومینیکن میں رائج مذاہب میں سے ایک توحیدی مذہب (اسلام) ہے، جس کے پیروکاروں کی اس وقت پانچ مساجد ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق، یہ مساجد لاؤگا، سان پیڈرو، ڈی میکورس، سانتیاگو اور سینٹو ڈومنگو نامی شہروں میں واقع ہیں۔ مرکزی اور سب سے بڑی مسجد سینٹو ڈومنگو شہر کے وسط میں واقع ہے جو کہ ترکی، ڈومینیکن، مراکش، وینزویلا، کولمبیا اور ہیٹی سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے اجتماع کی جگہ ہے۔

جمہوریہ ڈومینیکن کے مسلمانوں کی جانب سے “لاسٹین” اخبار کے صحافیوں کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق، آئین اسلام کے مطابق اس ملک کے مسلمان جمعہ کے روز دوپہر 1:00 سے 2:00 بجے تک مسجد میں حاضر ہوتے ہیں تاکہ خدا کے حضور سر بسجود اور مناجات میں مشغول ہوں۔ یہ رسم دو الگ الگ ہالوں میں ادا کی جاتی ہے، ایک مردوں کیلئے اور دوسری رسم خواتین کیلئے۔

جمہوریہ ڈومینیکن میں رہنے والے مسلمان بھی دوسرے مسلمانوں کی طرح ماہ مبارک رمضان میں روزہ اور عبادات کا اہتمام کرتے ہیں اور وہ رمضان المبارک کو “ماہ خدا” کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ یہ مہینہ قمری سال کا نواں مہینہ ہے اور عیسوی کیلنڈر کے مطابق، اس سال کا آغاز مارچ کے وسط سے ہوتا ہے اور اپریل میں ختم ہوتا ہے۔

رمضان المبارک میں، مسلمان روزہ رکھنے اور نماز پڑھنے کے پابند ہیں اور آخر میں، ایک بڑی عید (عید الفطر) کے ساتھ اس مہینے کا اختتام کرتے ہیں۔ اس مہینے میں ان لوگوں پر روزہ فرض نہیں ہوتا، جو جسمانی طور پر مریض ہوں۔

اس خطے کے مسلمانوں کے مطابق، اسلام ایک ایسا مذہب ہے کہ جو پانچ ستونوں پر استوار ہے: ایمان، نماز پنج گانہ اور ہفتے میں نماز جمعہ کی ادائیگی، رمضان المبارک میں روزہ رکھنا، زندگی میں ایک مرتبہ خانہ خدا کی زیارت (حج) اور زکوٰۃ کی ادائیگی۔

واضح رہے کہ جمہوریہ ڈومینیکن، بحیرۂ کیریبین میں جزیرۂ ہسپانیولا کے مشرقی حصے میں واقع ہے اور اس ملک کی آبادی تقریباً 12 ملین ہے جن میں سے 82 فیصد آبادی عیسائی مذہب کی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43272