6

جامعة المصطفیٰ کا سوئیڈن میں قرآن مجیدکی توہین پر مذمتی بیان

  • News cod : 43329
  • 26 ژانویه 2023 - 12:48
جامعة المصطفیٰ کا سوئیڈن میں قرآن مجیدکی توہین پر مذمتی بیان
جامعة المصطفیٰ العالمیه نے ایک بیان میں سوئیڈن میں قرآن مجید کی توہین پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے جاری مذمتی بیان کا متن حسب ذیل ہے۔

بسم الله الرحمن الرحیم

(إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ)

سوئیڈن میں جاہل اور منحرف گروہ کے توسط سے قرآن مجید کی توہین اور اسے نذر آتش کرنے کے بزدلانہ فعل اور تلخ واقعہ نے ایک بار پھر دین اسلام کے خلاف ان گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کی نفرت اور دشمنی کی گہرائی کو ظاہر کر دیا۔

دنیا میں معنویت اور حق پرستانہ فطرت کی طرف لوٹنے کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے ایسے میں جدید جاہلیت کے حامیوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اخلاقی تنزلی اور الٰہی اقدار سے دشمنی کے علاوہ انسانیت کیلئے ان کے پاس کوئی پیغام نہیں ہے۔

یقیناً دشمنوں کی طرف سے آزادی بیان کے نام پر اسلامو فوبیا اور اسلام دشمنی کے رجحان کو ہوا دینا، دین ناب محمدی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کے اثر و رسوخ اور پھیلاؤ کے خوف کی وجہ سے ہے جو کہ واضح طور پر تسلط پسندانہ نظام کے ناجائز مفادات سے متصادم ہے۔ جبھۂ استکبار قرآن کی ٹھوس منطق کا سامنا نہیں کر پاتا، اس لئے وہ اپنی کمزوری اور مایوسیوں کو چھپانے کیلئے یہ مکروہ اور مضحکہ خیز حرکتیں کرتا ہے۔

المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی اس طرح کے معاندانہ اور نفرت انگیز اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلان کرتی ہے کہ یہ گھناؤنے اقدامات دنیا بھر کے مسلمانوں اور آزادی پسندوں کو جبھۂ استکبار کے خلاف متحد کرنے کا باعث بنیں گے، نیز دنیا کے عام مسلمانوں سمیت اسلامی حکومتوں سے بھی درخواست کرتی ہے کہ وہ پوری دنیا میں امت اسلامیہ کے مقدسات کی توہین کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے ان گھناؤنے اقدامات کی روک تھام کا بھرپور مطالبہ کریں۔

جامعة المصطفیٰ العالمیة

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43329