21

ڈاکٹر کلب صادق کی وفات سے ملت تشیع ایک بہترین اعلئ اقدار کے مالک رہنماء سے محروم ہو گئے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

  • News cod : 4340
  • 25 نوامبر 2020 - 22:05
ڈاکٹر کلب صادق کی وفات سے ملت تشیع ایک بہترین اعلئ اقدار کے مالک رہنماء سے محروم ہو گئے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علامہ ڈاکٹر کلب صادق […]

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے علامہ ڈاکٹر کلب صادق کی رحلت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر کے خانوادہء علم واجتہاد کی جلیل القدر علمی شخصیت ممتاز سماجی رہنما ، معروف خطیب جناب علامہ ڈاکٹر سید کلب صادق صاحب آف لکھنوء طویل علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ملت تشیع برصغیر ایک بہترین اعلئ اقدار کے مالک رہنماء سے محروم ہو گئ ہے.

انہوں نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر سید کلب صادق صاحب کی وفات پرتمام مومنین و مومنات ، علماء کرام ، مراجع اعظام اور بالخصوص انکے خانوادہ محترم کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہیں.

اور دعا گو ہیں کہ اللہ رب العزت چہاردہ معصومین (ع) کے صدقے میں علامہ صاحب کو جوار سید الشھد (ع) میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے صغیرہ و کبیرہ گناھوں کو معاف فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے

 

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4340