3

حوزہ علمیه خواہران اصفہان کے سابق سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی ابطحی انتقال کر گئے

  • News cod : 43511
  • 30 ژانویه 2023 - 17:41
حوزہ علمیه خواہران اصفہان کے سابق سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی ابطحی انتقال کر گئے
حوزه علمیه خواہران اصفہان کے سابق سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی ابطحی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی ابطحی حوزہ علمیه خواہران اصفہان کے سابق سربراہ اور انقلاب اسلامی کے علمبرداروں میں سے ایک تھے، جنہوں نے ایرانی وزارت دفاع میں تبلیغی فرائض سر انجام دینے کے ساتھ مختلف سیاسی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مذہبی تنظیموں میں سرگرمیاں سرانجام دیں تھیں۔
حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی ابطحی طویل علالت کے بعد آج صبح اصفہان کے سید الشہداء ہسپتال میں داعی اجل کو لبّیک کہتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔

حوزه علمیه اصفہان نے ایک پیغام میں، استادِ حوزہ اور راہ حق و حقیقت کے اس سپاہی کی وفات پر امام زمانہ عجل الله تعالیٰ فرجہ الشریف اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم و مغفور کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل اور اجر عظیم کی دعا کی ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43511