4

حجت الاسلام والمسلمین جوادی، حوزه ہائے علمیه خواہران صوبۂ اصفہان کے نئے سربراہ منتخب

  • News cod : 43651
  • 01 فوریه 2023 - 16:31
حجت الاسلام والمسلمین جوادی، حوزه ہائے علمیه خواہران صوبۂ اصفہان کے نئے سربراہ منتخب
حجت الاسلام والمسلمین علی رضا جوادی، حوزه علمیه خواہران صوبۂ اصفہان کے نئے سربراہ منتخب ہو گئے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیه خواہران اصفہان کے نئے سربراہ کی تقرری کی تقریب، آج حوزه علمیه خواہران اصفہان کے پیامبر اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہال میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں حجۃ الاسلام والمسلمین علی رضا جوادی کو حوزه علمیه خواہران صوبۂ اصفہان کے سربراہ کے طور پر منتخب کیا گیا۔ حجۃ الاسلام والمسلمین جوادی، اس سے قبل، ایرانی یونیورسٹیوں میں رہبر معظم کے نمائندہ اداروں کے تربیتی مرکز کے سربراہ، صوبۂ اصفہان کی یونیورسٹیوں میں رہبر معظم کے نمائندہ ادارے کے صوبائی ڈائریکٹر، یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اصفہان میں رہبر معظم کے نمائندہ ادارے کے ذمہ دار اور پروفیسر، جرمنی کی ریاست بایرن کے اسلامی مرکز کے سربراہ، مرکز تخصصی اہل بیت علیہم السلام حوزه علمیه قم کے ڈائریکٹر ، جنوبی پارس کے علاقے میں تیل کی وزارت کے ثقافتی ڈائریکٹر سمیت ایران کی دیگر یونیورسٹیوں میں مذاہب پر خصوصی ورکشاپس کرانے کے کارنامے ان کی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔

حجت الاسلام جوادی شیعہ، سنی اور وہابی موضوعات پر متعدد کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل، حجۃ الاسلام والمسلمین غلام رضا بہرامی حوزه علمیه خواہران صوبۂ اصفہان کے سربراہ تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43651