11

امت واحدہ پاکستان کے وفد کا پہلے اسلامی نظریاتی عجائب گھر ‘دین و دنیا میوزیم ‘ کا خصوصی دورہ+تصاویر

  • News cod : 43655
  • 01 فوریه 2023 - 16:36
امت واحدہ پاکستان کے وفد کا پہلے اسلامی نظریاتی عجائب گھر ‘دین و دنیا میوزیم ‘ کا خصوصی دورہ+تصاویر
قم کے نواحی علاقے جمکران میں مسجد مقدس جمکران سے متصل "دین و دنیا میوزیم " پہلا نظریاتی میوزیم ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، امت واحدہ پاکستان کے وفد کا دورہ ایران پانچویں روز میں داخل ہوگیا ۔
پانچویں روز کے پہلے حصے میں وفد نے میوزیم کا مطالعاتی دورہ کیا۔قم کے نواحی علاقے جمکران میں مسجد مقدس جمکران سے متصل “دین و دنیا میوزیم ” پہلا نظریاتی میوزیم ہے۔

وفد نے میوزیم کے مختلف سیکشنز کا وزٹ کرتے ہوئے نمائش کے لئے رکھے گئے فن پاروں سے آشنائی حاصل کی۔

2018ء میں مسجد مقدس جمکران میں “دین و دنیا میوزیم” کا افتتاح ہوا تھا ۔

میوزیم کے قیام کا مقصد عوام کو مذہبی اور فقہی مسائل سے روشناس کرانا اور اسلامی طرز زندگی کو فروغ دینا تھا۔

یہ عجائب گھر اسلامی دنیا کا پہلا نظریاتی عجائب گھر ہے۔
جس میں مقدسات، عبادات، کام اور زندگی، شہری، ثقافتی اور سماجی حقوق، علماء و مراجع، اسلامی معاشیات، ماحولیات، جہاد اور دفاع سمیت مسجد مقدس جمکران کے متعدد نوادرات موجود ہیں۔

“دین و دنیا میوزیم” مسجد مقدس جمکران کے دروازہ نمبر 1 پر موجود شبستان امام ہادی علیہ السلام (امام ہادی ہال) میں واقع ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43655