8

امت مسلمہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی دل کھول کر مدد کرے، علامہ شبیر میثمی

  • News cod : 43847
  • 08 فوریه 2023 - 12:37
امت مسلمہ ترکیہ اور شام میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی دل کھول کر مدد کرے، علامہ شبیر میثمی
ایک بیان میں ایس یو سی کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کی بین الاقوامی ایشوز میں حمایت کی اور مشکل وقت میں پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑا ہوا ہے، پاکستان کی طرف سے ترکیہ کے عوام کو اچھا پیغام جانا چاہیئے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے سے ہونے والی تباہ کاریوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ امت مسلمہ اس مصیبت میں اپنے بھائیوں کی دل کھول کر مدد کرے، ہم بحیثیت امت مسلمہ قدرتی آفات کا شکار ہونے والے انسانوں کی مدد ہمارا فرض ہے۔ میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں انہوں نے یاد دلایا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان کی بین الاقوامی ایشوز میں حمایت کی اور مشکل وقت میں پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2005ء میں پاکستان میں جب زلزلہ اور بعدازاں 2009ء اور 2022ء سمیت متعدد بار جب بھی سیلاب آئے، ترکیہ نے بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا، ترکیہ کا مختلف ترقیاتی کاموں میں بھی پاکستان کے ساتھ اشتراک موجود ہے لہٰذا جہاں حکومت پاکستان کا فرض بنتا ہے، وہیں سیاسی مذہبی اور سماجی تنظیموں کو بھی چاہیئے کہ مصیبت میں گھرے اپنے بھائیوں کی مدد کے لئے امدادی کیمپ لگائیں اور انہیں ریلیف سامان مہیا کریں، پاکستان کی طرف سے ترکیہ کے عوام کو اچھا پیغام جانا چاہیئے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=43847