9

ایران کے عظیم سائنس داں کو کیسے شہید کیا گیا، تفصیلی رپورٹ

  • News cod : 4410
  • 28 نوامبر 2020 - 0:06
ایران کے عظیم سائنس داں کو کیسے شہید کیا گیا، تفصیلی رپورٹ
حوزہ ٹائمز|ایران کے سینئر ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد وسیع پیمانے پر رد عمل سامنے آ رہے ہیں۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سینئر ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادہ کو دار الحکومت تہران کے نزدیک آبسرد نواحی علاقے کے ایک چوراہے پر خودکش حملے میں شہید کر دیا گیا۔

یہ حملہ جمعے کو دو پہر 2 بج کر 40 منٹ پر کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلے ان کی گاڑی پر ایک دہشت گرد نے فائرنگ کی اس کے بعد ایک وانٹ میں سوار خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس کے بعد نزدیک موجود اس کے دہشت گرد ساتھیوں نے محسن فخری زادہ کی گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی۔ اس حملے کے بعد محسن فخری زادہ کے ساتھ ان کے کچھ رشتہ دار اور سیکورٹی گارڈز بھی بری طرح زخمی ہوئے۔ حملے میں ان کا ایک باڈی گارڈ بھی شہید ہو گیا۔
حملے کے بعد ایران کے ایٹمی سائنسداں محسن فخری زادے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال پہنچايا گیا تاہم ڈاکٹرز انہيں بچانے میں کامیاب نہ ہو سکے اور وہ شہید ہوگئے۔

اس موقع پر ہونے والی جھڑپوں میں کئی لوگ ہلاک ہوئے جن کی شناخت ابھی تک واضح نہیں گئی ہے تاہم کچھ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کئی حملہ آور بھی شامل ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=4410