17

جامعہ المصطفیٰ میں اہل سنت مکاتب فکر حنفی، حنبلی، شافعی، مالکی کے علیحدہ شعبہ جات بھی قائم ہیں،سربراہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ

  • News cod : 44711
  • 06 مارس 2023 - 9:27
جامعہ المصطفیٰ میں اہل سنت مکاتب فکر حنفی، حنبلی، شافعی، مالکی کے علیحدہ شعبہ جات بھی قائم ہیں،سربراہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ
جامعۃ المنتظر لاہور میں وفد سے ملاقات میں سربراہ جامعۃ المصطفیٰ نے کہاکہ جامعہ المصطفیٰ العالمیہ میں اہل سنت مکاتب فکر حنفی، حنبلی، شافعی، مالکی کے علیحدہ شعبہ جات بھی قائم ہیں۔ جہاں اہل سنت طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے نمائندہ وفد سے گفتگو میں سربراہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر علی عباسی نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے قیام کے بعد حوزہ علمیہ قم کے شعبہ بین الاقوامی امور کے طور پر جامعہ المصطفیٰ العالمیہ قائم کی گئی جس میں غیر ایرانی طلبا زیر تعلیم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں 130 ممالک کے طلبہ پڑھ رہے ہیں، اس ادارے کے مختلف ممالک کی 200 یونیورسٹیوں کے ساتھ مفاہمتی معاہدے موجود ہیں۔ 150 شعبہ جات میں بی اے سے پی ایچ ڈی کی تعلیم دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ المصطفیٰ العالمیہ میں اہل سنت مکاتب فکر حنفی، حنبلی، شافعی، مالکی کے علیحدہ شعبہ جات بھی قائم ہیں۔ جہاں اہل سنت طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44711