15

وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام امتحانات کل شروع ہوں گے، 105 امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے

  • News cod : 44959
  • 12 مارس 2023 - 11:32
وفاق المدارس الشیعہ کے زیراہتمام امتحانات کل شروع ہوں گے، 105 امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام کل13 مارچ سے امتحانات شروع ہوں گے۔ جس کے لئے ملک بھر میں 105 امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں ۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے زیراہتمام کل13 مارچ سے امتحانات شروع ہوں گے۔ جس کے لئے ملک بھر میں 105 امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں ۔ یہ مراکز چاروں صوبوں ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں قائم کیے گئے ہیں۔شعبہ امتحانات کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تمام امتحانی مراکز میں امتحانی عملہ اللہ پہنچ چکا ہے اور متعلقہ امتحانی سامان فراہم کردیا گیا ہے ۔

امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کے مطابق الثانویہ العامہ (میٹرک)،الثانویة الخاصہ( ایف اے)،الشہادة العالیہ (بی اے) اور الشہادة العالمیہ (ایم اے) کا ہر پیپر تین گھنٹے کا ہوگا۔امتحانات پہلے وقت صبح 9 سے 12 بجے، دوسرے وقت 2 سے شام 5 بجے تک ہوں گے۔ 13 مارچ کو قرآن ، تفسیر،حدیث،تاریخ،اخلاق، صرف،ادب، اخلاق ، 14 مارچ کو فقہ، عقائد،اصول الفقہ،15مارچ کو حدیث،صرف ، نحو،عقائد،ا خلاق،عربی ادب،سماجیات،جبکہ 16مارچ کو پہلے وقت میں منطق، تاریخ،فلسفہ، زبانی امتحان، دوسرے وقت میں تجوید و قرات،حفظ قرآن، اور پیش نمازی کے امتحانات ہوں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=44959