5

ہمارے طلباء و طالبات کو حصول علم کو اہمیت دینی چاہئے، علامہ مقصود ڈومکی

  • News cod : 45365
  • 24 مارس 2023 - 20:20
ہمارے طلباء و طالبات کو حصول علم کو اہمیت دینی چاہئے، علامہ مقصود ڈومکی
وطن عزیز پاکستان میں شرح خواندگی افسوسناک حد تک کم ہے۔ جبکہ ہمارے تعلیمی اداروں کا معیار بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے میں بڑھتی ہوئی غربت، بے روزگاری، مہنگائی اور افلاس پر شدید تشویش ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ غریبوں کا خیال رکھیں۔ ہمارے پڑوس میں لوگ بھوکے سو جاتے ہیں تو ہم سے بروز قیامت سوال ہوگا۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع خیرپور کے گاؤں جعفر خان جلالانی کے اسکول کا دورہ کیا۔ طلباء و طالبات سے خطاب کیا اور سیلاب متاثرہ مستحق اور یتیم طلباء و طالبات میں نئے کپڑے تقسیم کئے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سابق صوبائی سیکرٹری تنظیم آغا منور حسین جعفری بھی موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہمارے طلباء و طالبات کو حصول علم کو اہمیت دینی چاہئے، کیونکہ علم نور اور روشنی ہے۔ قوموں کی ترقی اور خوشحالی علم کے ذریعے ممکن ہے۔

وطن عزیز پاکستان میں شرح خواندگی افسوسناک حد تک کم ہے۔ جبکہ ہمارے تعلیمی اداروں کا معیار بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشرے میں بڑھتی ہوئی غربت، بے روزگاری، مہنگائی اور افلاس پر شدید تشویش ہے۔ ہم سب کو چاہیے کہ غریبوں کا خیال رکھیں۔ ہمارے پڑوس میں لوگ بھوکے سو جاتے ہیں تو ہم سے بروز قیامت سوال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوامی مسائل سے بے نیاز ہو کر اقتدار کی جنگ میں مصروف ہیں۔ لوگ بھوک اور افلاس سے مر رہے ہیں، جبکہ حکمرانوں کی عیاشی اور فضول خرچی میں کوئی کمی نظر نہیں آ رہی ہے۔ انہوں نے طلباء و طالبات کو تاکید کی کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کریں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45365