14

متعصبانہ ذہنیت کے حامل وزیر مذہبی امور نے اس عہدے کو فرقہ واریت کا گڑھ بنادیا ہے

  • News cod : 45441
  • 14 مارس 2023 - 12:43
متعصبانہ ذہنیت کے حامل وزیر مذہبی امور نے اس عہدے کو فرقہ واریت کا گڑھ بنادیا ہے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع جامشورو کے گاؤں کراچی موری کے نوجوانوں اور مؤمنین سے ملاقات کی ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع جامشورو کے گاؤں کراچی موری کے نوجوانوں اور مؤمنین سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع جامشورو کے صدر عبدالکریم میرجت، ضلعی سیکریٹری سیاسیات شھزادہ علی میرجت، سیکریٹری فنانس آصف علی میرجت، انجمن کے سربراہ فراز علی ملاح اور مقامی مسجد کے متولی فدا حسین ملاح و دیگر شریک تھے۔

اس موقع گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حج کے اخراجات میں اضافہ افسوسناک ہے خادم حرمین شریفین کے نام نہاد دعویدار حج جیسی عظیم عبادت کو تجارت نا بنائیں۔ حج کو مہنگا کرکے اسے غریبوں کی پہنچ سے باہر کیا گیا ہے جبکہ ایک سازش کے تحت پاکستانی زائرین کے لئے زیارت کو کمرشلائیز کرکے مہنگا کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ متعصبانہ ذہنیت کے حامل وزیر مذہبی امور نے اس وزارت کو فرقہ واریت کا گڑھ بنادیا ہے۔ ہم زائرین کو محدود کرنے کی سازش قبول نہیں کریں گے۔

علامہ مقصود علی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین قوم کی امیدوں کا مرکز ہے جو انقلابی اور نظریاتی بنیادوں پر قوم کی دینی سیاسی و اجتماعی امور میں رہنمائی کر رہی ہے۔آخر میں علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلعی صدر عبدالکریم میرجت اور کراچی موری کے عہدیداروں کو لائبریری کے لئے کتابوں کا تحفہ پیش کیا، جبکہ دینیات سینٹر کے طلباء میں گفٹ بھی تقسیم کئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45441