12

آیت اللہ عبدالکریم کشمیری کی ماہ مبارک رمضان کے لیے ۹ نصیحتیں

  • News cod : 45590
  • 30 مارس 2023 - 14:27
آیت اللہ عبدالکریم کشمیری کی ماہ مبارک رمضان کے لیے ۹ نصیحتیں
اس قرآنی بہار میں ہر روز ایک آیت کا انتخاب کریں اور افطار کے وقت تک وقفے وقفے سے اسکی تلاوت کریں اور اس کے مفاھیم میں گہرائی سے تدبر کریں

آیت اللہ عبدالکریم کشمیری کی ماہ مبارک رمضان کے لیے ۹ نصیحتیں

۱۔ مقدار والے نہیں بلکہ معیار والے بنیں

آیات قرآنی اور دعاؤں کو ختم کرنے کے پیچھے مت جائیں بلکہ ان (کے مفاہیم) کوہضم کرنے کی کوشش کریں۔ چھوٹے لقمے کو اچھی طرح چبائیں تاکہ وہ آپکی جان کا حصہ بن جائے۔ دین اور شریعت کے متعلق ہماری سب سے بڑی مشکل تنگ نظری اور سطحی پن ہے۔ خود فکر کریں کہ گزشتہ سالوں میں زیادہ سے زیادہ اعمال انجام دینے کی نیت کے ساتھ جو کچھ پڑھا اور اعمال انجام دیے، تو اس نے آپکو کہاں پہنچایا؟ ماہ رمضان کے آغاز میں حتماً نیت کریں کہ فقط خدا کی خاطر روزہ رکھیں۔ فقط اللہ (کی خاطر)۔ روزہ کے آداب کو جہاں تک آپ کے لیے آسانی اور نشاط سے ممکن ہے، انجام دیں۔

۲- تفکر

یقینی بنائیں کہ اپنے روزہ کے کچھ اوقات کو راز و نیاز سے معمور اعلی ترین عبادات کے لیے مختص کریں جوکہ تفکر اور غور و فکر کے سوا کچھ نہیں۔ خود اور اپنے خدا کے درمیان خلوت کریں خصوصا غور کریں کہ آپکے اور خدا کے مابین کیسا رابطہ ہے۔ امید ہے کہ آپ کے لیے معرفت کے دروازے کھل جائیں گے۔

۳- ماہ رمضان میں بندگی کی ایک اہم ترین حالت

ایسی حالت ہے جو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی طرف سے تاکیداً نصیحت کی گئی ہے۔ جو کہ “طولانی سجدہ” ہے۔ فقط خدا اور اولیا الہی جانتے ہیں کہ سجدۂ بندگی کرتے وقت رحمت خدا کے بادلوں سے کیسی بارش اور عالم ربوبیت سے کیسی برکت آپکے اوپر برستی ہے۔حتماً دن میں ایک مرتبہ طولانی سجدہ بجا لائیں۔

۴- جس قدر ممکن ہو اپنے گھر میں ہی افطار کریں

حتی کہ مساجد میں بھی روزہ افطار مت کریں اس لمحہ میں افطار کی برکتوں اور مستجاب دعاؤں سے اپنے خانوادہ اور گھر کو مبارک کریں۔ اس کے علاوہ، افطار کے وقت خدا سے “دِلال” کریں۔ یعنی انتہائی محبت کے ساتھ خدا سے ناز کریں۔ افطار کے دوران پروردگار سے ناز کریں۔ کیونکہ آپ نے خدا کی خاطر روزہ رکھا ہے اور اس نے اپنے کرم کا دسترخوان بچھایا ہوا ہے۔ پہلے لقمہ کو اپنے منہ کے قریب لائیں لیکن اسے مت کھائیں! دعا کریں۔ یعنی پروردگار سے عرض کریں کہ “اگر تو میری حاجات کو قبول کرے گا تو پھر میں افطار کروں گا!”۔ یہ حالت حیرت انگیز معجزات کرتی ہے

۵- رمضان میں ضیافت الہی میں برقرار اور باقی رہنے کا راز

خوش اخلاقی کا کیمیا ہے۔ اپنے بچوں، رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ اچھے اخلاق اور مھربانی والے رویے سے ملیں۔ آپ کے غصہ اور ناراضگی کے لمحات ضیافت الہی سے باہر ہو جانے کا سبب ہیں۔

۶- رمضان کے (الہی) مناظر کی کشتی آنسؤوں کی موجوں پر سوار ہے

اور نجات کے ساحل پر پہنچتی ہے۔ خدا سے مناجات کریں خصوصاً سحر کے حیرت انگیز بابرکت لمحات میں۔ گریہ اورآنسؤوں کے ذریعہ درخواست کریں۔

۷- ماہ رمضان کے ابتدا سے آپکا ھدف

لیلۃ قدر ہونی چاہئیے جوکہ ماہ رمضان کی جان ہے۔ اس کے متعلق کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن مصلحت نہیں کہ اسکے رازوں سے پردہ اٹھایا جائے۔ فقط کوشش کریں کہ شب قدر ہمارے اندر ہو نا کہ ماہ (رمضان) میں۔

۸- یہ مہینہ قرآن کی بہار کا مہینہ ہے

اس قرآنی بہار میں ہر روز ایک آیت کا انتخاب کریں اور افطار کے وقت تک وقفے وقفے سے اسکی تلاوت کریں اور اس کے مفاھیم میں گہرائی سے تدبر کریں۔ امید ہے کہ افطار کے وقت تک یہ آیت آپ کے لیے اپنے (راز دارانہ) رخسار سے پردہ ہٹا دے۔

۹- ماہ رمضان کے دوران

آپ کی توجہ حقیقی روزہ دار اور انسان کامل، یعنی امام زمان سے منقطع نا ہونے پائے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=45590