4

ملتان، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا مدرسہ باب العلوم کا دورہ

  • News cod : 46915
  • 04 می 2023 - 10:30
ملتان، شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کا مدرسہ باب العلوم کا دورہ
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے دورہ ملتان کے دوران مدرسہ باب العلوم کا دورہ کیا، مدرسہ باب العلوم پہنچنے پر ادارے کے مدیر حجة الاسلام والمسلمین علامہ محمد علی رمضانی نے اُن کا استقبال کیا۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی نے دورہ ملتان کے دوران مدرسہ باب العلوم کا دورہ کیا، مدرسہ باب العلوم پہنچنے پر ادارے کے مدیر حجة الاسلام والمسلمین علامہ محمد علی رمضانی نے اُن کا استقبال کیا۔ ادارے کی جانب سے مدرسہ کی تاسیس اور علمی و تعلیمی فعالیت کے بارے میں آگاہ کیا کیا، اس موقع پر یوم القدس، قومی و ملی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مرکزی سیکرٹری جنرل اور علامہ رمضانی کے درمیان اس ملاقات میں علامہ غضنفر حیدری، علامہ اظہر عباس شیرازی مرکزی مسئول شعبہ عزاداری شیعہ علما کونسل پاکستان، علامہ فیاض مطہری، مولانا امداد علی گھلو، محمد تقی گردیزی، محمد حنیف بھٹی اور رفعت زیدی بھی موجود تھے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=46915