5

قم، ایرانی بزرگ علمائے کرام کی آیت حافظ ریاض نجفی سے ملاقات

  • News cod : 47006
  • 07 می 2023 - 9:10
قم، ایرانی بزرگ علمائے کرام کی آیت حافظ ریاض نجفی سے ملاقات
اس موقع پر ایرانی علمائے کرام کی آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ اس وقت نجی دورے پر قم المقدسہ میں موجود ہیں۔

اس موقع پر ایرانی علمائے کرام کی آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

اس سلسلے میں ایرانی بزرگ عالم دین اور جامعہ مدرسین حوزہ علمیه قم کے سینئر رکن آیت اللہ محسن فقیہی اور آیت اللہ بہاؤالدینی، آیت اللہ سید محمد باقر گلپایگانی، سابق ایرانی پارلمانی رکن اور طلوع مہر یونیورسٹی کے سربراہ حجت الاسلام علی بنائی، حجت الاسلام مسجد جامعی، حجت الاسلام محقق اور حجت الاسلام مدرسی نے آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی حفظہ اللہ سے قم میں ملاقات اور علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی رحلت کی مناسبت سے ان کو تعزیت پیش کی اور علامہ قاضی نیاز حسین نقوی مرحوم کی دینی اور سیاسی خدمات کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

ملاقات میں علامہ قاضی سید نیاز حسین نقویؒ مرحوم کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

اس ملاقات میں مذہبی رہنماؤں نے ایران اور پاکستان سمیت عالمی صورتحال اور حوزہ ہائے علمیہ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47006