20

مختلف قوموں کے درمیان اتحاد و اتفاق، دین ناب محمدی کی برکتوں میں سے ہے، حجت الاسلام موسوی فرد

  • News cod : 47049
  • 07 می 2023 - 15:02
مختلف قوموں کے درمیان اتحاد و اتفاق، دین ناب محمدی کی برکتوں میں سے ہے، حجت الاسلام موسوی فرد
امام جمعہ اهواز نے کہا کہ اولیاء الٰہی علیہم السلام عید سعید فطر کی صبح سے ہی اپنا مراقبہ شروع کر دیا کرتے تھے۔ اپنے تمام اعضاء و جوارح کی مراقبت کرتے تھے، تاکہ گناہ میں مبتلاء نہ ہو جائیں۔ رمضان کا مہینہ عبودیت و بندگی کی پریکٹس کا مہینہ تھا، لہٰذا جو کچھ اس مہینے میں خدا سے کسب کیا ہے اس کی حفاظت ضروری ہے۔

وفاق ٹائمز کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، کاروان راھیان نور شہید حاج قاسم سلیمانی کے مزار پر زیارت و فاتحہ خوانی کیلئے آئے ہوئے صوبۂ شوشتر ایران کے لر اور عرب عوام نے خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں عرب اور شوشتر کی لر قوم نے ملی، دینی اور جنگی نغموں کے ساتھ شہداء اور امام شہداء کے ساتھ اپنی بیعت کی تجدید کی۔

ملاقات میں ایران کے صوبۂ خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ہماری قوموں کے درمیان ہمدلی موجود ہے، کہا کہ اصل اور اہم ترین نکتہ «إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ» ہے کیونکہ زبانوں اور قوموں کا مختلف ہونا ہمارے درمیان فاصلوں کا سبب نہیں بنتا اور یہ سب اسلام اور شیعت کی برکتوں میں سے ہے۔

امام جمعہ اهواز نے کہا کہ اولیاء الٰہی علیہم السلام عید سعید فطر کی صبح سے ہی اپنا مراقبہ شروع کر دیا کرتے تھے۔ اپنے تمام اعضاء و جوارح کی مراقبت کرتے تھے، تاکہ گناہ میں مبتلاء نہ ہو جائیں۔ رمضان کا مہینہ عبودیت و بندگی کی پریکٹس کا مہینہ تھا، لہٰذا جو کچھ اس مہینے میں خدا سے کسب کیا ہے اس کی حفاظت ضروری ہے۔

خوزستان میں ولی فقیہ کے نمائندہ نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ انبیاء، آئمہ اور اولیائے اللّٰہ علیہم السلام کی اہم ترین صفت خداوند متعال پر بھروسہ اور توکل ہے، کہا کہ اس دنیا میں ہر چیز خدا کے ارادہ سے حرکت کر رہی ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آج انقلابِ اسلامی ایران 40 سال کی عمر کراس کر چکا، تاکید کی کہ ترقی کی بلند چوٹیوں پر پہنچنے کیلئے سختیاں برداشت کرنا پڑتی ہیں۔ دشمن ہمیں سیاسی طور پر تنہا کر کے کیا سمجھتا ہے؟ یہ بائیکاٹ ہم پر کوئی اثر نہیں کریں گے۔ جس کا بھروسہ خداوند متعال کی ذات پر ہو کامیابی اس کا مقدر ہو گی۔

انہوں نے شہید حاج قاسم سلیمانی کی زندگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حاج قاسم سليمانی کی سب سے بڑی خصوصیت کہ جس نے انہیں مختلف میدانوں میں کامیابی سے ہمکنار کیا، ان کا خدا کی ذات پر توکل کرنا تھا۔ انقلابِ اسلامی ایران کو الحمدللہ 44 سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور دشمن اپنی تمام ایڑھی چوٹی کا زور لگا کر مختلف پروپیگنڈہ کر رہا ہے، تاکہ انقلابِ اسلامی کو ختم کر دے لیکن آج تک کچھ بھی اس کے ہاتھ نہیں آ سکا۔

اہواز کے امام جمعہ نے سورہ شرح کی آیت نمبر 6 «إِنَّ مَعَ ٱلعُسرِ یُسرا» کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت حجت(عج) کے ظہور کا زمینہ فراہم کرنے میں حتما سختیوں کا سامنا ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47049