8

جامعۃ المصطفی اور حرم حضرت فاطمه معصومه کے مابین تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • News cod : 47086
  • 09 می 2023 - 19:44
جامعۃ المصطفی اور حرم حضرت فاطمه معصومه کے مابین تعاون بڑھانے پر اتفاق
اجلاس میں، جامعۃ المصطفیٰ کے ایران اور دیگر ممالک میں زیر تعلیم طلباء کی جانب سے عشرۂ کرامت کیلئے مختلف اشعار اور منقبت نیز جامعہ المصطفی کے طالب علموں کے ذریعے مختلف ممالک کیلئے زیارت نیابتی کا زمینہ فراہم کرنے سمیت ثقافتی اور تحقیقی شعبوں میں جامعہ المصطفی کے ساتھ تعاون کے موضوع پر نیز اتفاق ہوا ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے شعبۂ ثقافت کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مہدی احمدی اور جامعة المصطفیٰ العالمیہ کے چانسلر حجت الاسلام والمسلمین علی عباسی کے درمیان عشرۂ کرامت کی مناسبت سے انجام دی جانے والی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس اجلاس میں جامعۃ المصطفی کے ذیلی کیمپس میں حرم مطہر حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی جانب سے منتشر ہونے والی نشریات، عشرۂ کرامت اور دختر ڈے کی مناسبت سے جامعۃ المصطفٰی کے ذیلی داخلی اور بیرونی کیمپس میں منعقد ہونے والے جشن اور غیر فارسی زبان زائروں کیلئے جشن و محافل کے انعقاد کیلئے حرم مطہر کی فضاء سے استفادہ کرنے کے بارے میں اتفاق کیا گیا ہے۔

اجلاس میں، جامعۃ المصطفیٰ کے ایران اور دیگر ممالک میں زیر تعلیم طلباء کی جانب سے عشرۂ کرامت کیلئے مختلف اشعار اور منقبت نیز جامعہ المصطفی کے طالب علموں کے ذریعے مختلف ممالک کیلئے زیارت نیابتی کا زمینہ فراہم کرنے سمیت ثقافتی اور تحقیقی شعبوں میں جامعہ المصطفی کے ساتھ تعاون کے موضوع پر نیز اتفاق ہوا ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا میں مختلف ممالک سے مؤمنین زیارت کیلئے تشریف لاتے ہیں، تاہم جامعة المصطفی العالمیہ میں زیر تعلیم مختلف ممالک کے طلباء معارف اہل‌ بیت علیہم السلام کی نشر و اشاعت اور دین اسلام کو جہانی بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47086