9

مقبوضہ کشمیر میں جی20 کانفرنس منعقد کرکے مظلوم عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، علامہ شبیر حسن میثمی

  • News cod : 47513
  • 23 می 2023 - 14:14
مقبوضہ کشمیر میں جی20 کانفرنس منعقد کرکے مظلوم عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، علامہ شبیر حسن میثمی
اپنے ایک بیان میں ایس یو سی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم کشمیر کی مظلوم و مسلمہ حقوق سے محروم عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کے مظلوم عوام کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ اس قسم کی کانفرنس انسانی حقوق و آزادی کو سلب کرنے کی ایک بھیانک سازش ہے، ہم کشمیر کی مظلوم و مسلمہ حقوق سے محروم عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47513