6

حوزہ علمیه اصفہان کے بزرگ استاد انتقال کر گئے 

  • News cod : 47604
  • 28 می 2023 - 10:12
حوزہ علمیه اصفہان کے بزرگ استاد انتقال کر گئے 
حوزہ علمیه اصفہان کے اس عظیم استاد نے مختلف موضوعات پر بہت سی تالیفات یادگار چھوڑی ہیں، جو کہ جوان طالب علموں کیلئے دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں نہایت مؤثر ہیں

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیه اصفہان کے بزرگ اور مایہ ناز استاد آیت الله الحاج میرزا محمد تقی مجلسی 95 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے ہیں۔  آپ 1928ء میں پیدا ہوئے اور تقریباً ایک صدی سے معارف قرآن و اہلبیت علیہم السلام اور فقہ آل محمد کی ترویج نیز طلاب اور فضلاء کی تربیت میں مصروف عمل تھے۔

حوزہ علمیه اصفہان کے اس عظیم استاد نے مختلف موضوعات پر بہت سی تالیفات یادگار چھوڑی ہیں، جو کہ جوان طالب علموں کیلئے دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں نہایت مؤثر ہیں

۔ مرحوم و مغفور کی تالیفات میں سے الدرة البهیة فی مسائل التحیة، السنة الوسطی فی التمسک بالعروة الوثقی، ولایة الأولیاء، رسالة فی بیان الکر من الماء و أحکامه، رساله توضیح المسائل، مناسک حجو المنتقی و شرح العروة الوثقی بہت نمایاں ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47604