13

کوئٹہ میں امام خمینی کی 34ویں برسی پر علمی نشست

  • News cod : 47609
  • 28 می 2023 - 12:55
کوئٹہ میں امام خمینی کی 34ویں برسی پر علمی نشست
تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے علماء سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کے علاؤہ عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 34 ویں برسی کی مناسبت سے مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ میں “سرزمین پاکستان پر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی دعوت اتحاد بین المسلمین کے اثرات” کے عنوان سے علمی نشست منعقد ہوئی۔

تقریب کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی، جبکہ تقریب سے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر صدر ملی یکجہتی کونسل بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے امیر مولانا عبدالقادر لونی، خانہ فرھنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈائریکٹر جنرل آقائے سید میری، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ سید ظفر عباس شمسی، مولانا سہیل اکبر شیرازی، عیوض علی ہزارہ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ اورنگزیب جوگیزئی، وزیراعلیٰ بلوچستان کے سابق مشیر عبدالہادی کاکڑ، جمعیت غربائے اہل حدیث بلوچستان کے صدر مولانا فضل ربی، ممتاز دانشور اور کالم نگار سید امان اللہ شادیزئی، جمہوری وطن پارٹی کے سابقہ مرکزی جنرل سیکریٹری امان اللہ نوتیزئی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی رہنماء مولانا عطاء الرحمٰن رحیمی، پروفیسر ڈاکٹر اسرار احمد، قاری سجاد ہزارہ اور دیگر نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے علماء سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کے علاؤہ عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47609