6

ولایتمداری اور امام وقت کی اطاعت؛ حضرت معصومه (س) کی نمایاں صفات ہیں، حجت الاسلام منصور امامی

  • News cod : 47662
  • 29 می 2023 - 14:39
ولایتمداری اور امام وقت کی اطاعت؛ حضرت معصومه (س) کی نمایاں صفات ہیں، حجت الاسلام منصور امامی
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت معصومه سلام اللہ علیہا کی اہم ترین صفات میں ایک آپ کا علم ہے، کہا کہ اگرچہ حضرت کا انتقال کم عمری میں ہوا لیکن آپ کا علم و عرفان تاریخ میں زبان زدہ خاص و عام ہے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، مغربی آذربائیجان میں ادارۂ تبلیغات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام منصور امامی نے مدرسه علمیه ریحانة الرسول(س) ارومیه میں عشرۂ کرامت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں عشرۂ کرامت اور حضرت معصومه (س) و امام رضا(ع) کی ولادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ولایتمداری اور امام وقت کی اطاعت؛ حضرت معصومه (س) کی نمایاں صفات ہیں۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت معصومه سلام اللہ علیہا کی اہم ترین صفات میں ایک آپ کا علم ہے، کہا کہ اگرچہ حضرت کا انتقال کم عمری میں ہوا لیکن آپ کا علم و عرفان تاریخ میں زبان زدہ خاص و عام ہے۔

انہوں نے حضرت معصومه (س) کے معنوی کمالات کی جانب اشاره کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمه معصومه (س) عالمہ و فاضلہ تھیں، آپ بلند و بالا معنوی کمالات کی مالک تھیں۔ امام موسی کاظم علیہ السلام نے آپ کیلئے وہی الفاظ استعمال کئے ہیں جو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت فاطمه زہراء سلام اللہ علیہا کیلئے کئے تھے۔

مغربی آذربائیجان ایران میں ادارۂ تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے ولایتمداری اور امام وقت کی اطاعت کو آپ کی نمایاں صفات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ امام کاظم علیہ السلام کی بہت سی اولادیں تھیں لیکن امام رضا (ع) نے حضرت معصومه (س) کو خط لکھا اور ان سے ایران خراسان کی جانب سفر کی خواہش کی۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس دور میں حاکم وقت کی جانب سے اماموں پر کڑی نظر ہوتی تھی، لیکن اس سب کے باوجود امام کاظم (ع) کی اولاد میں سے ہر ایک مصر سے خراسان تک اسلام اور توحید کا علمبردار تھی۔ حضرت معصومه(س) و امام رضا(ع) دونوں نے دین اسلام اور معارف اہل بیت(ع) کی تعلیم دی۔

حجت الاسلام امامی نے مزید کہا کہ امام موسی کاظم علیہ السلام کے دور میں شیعوں کو بنو عباس کی جانب سے دسیوں قسم کی مشکلات و مصائب کا سامنا تھا۔ شیعوں کو بے دردی سے قتل کیا جاتا تھا حکومت وقت چاہتی تھی کہ شیعیت کے قتل عام کے ذریعے اس کا نام و نشان مٹا دے۔ ایسے حالات میں امام موسی کاظم علیہ السلام نے تولید نسل پر تاکید کے ذریعے جہاد کیا۔

انہوں نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ کربلا کے شہیدوں کے علاوہ صرف حضرت معصومه (س) وہ واحد امام زادی ہیں کہ جن کا زیارت نامہ خود امام معصوم سے منقول ہے، کہا کہ آپ (س) کے زیارت نامہ میں آیا ہے کہ «یَا فَاطِمَةُ اشْفَعِی‌ لِی فِی الْجَنَّةِ» اور یہ جملہ آپ کی عظمت اور روز قیامت آپ کے شفیع قرار پانے کی نشان دہی کرتا ہے۔

مغربی آذربائیجان میں ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے کہا کہ آج کے اس دور میں کہ جہاں ہر طرف سے عورت کی شخصیت اور اس کے مقام پر حملہ کر کے اس کو اپنے فائدے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، ہمیں چاہیئے کہ ہم اسلام کی نگاہ میں عورت کے مقام کو لوگوں کیلئے بیان کریں اور انہیں بتائیں کہ ہماری تاریخ میں حضرت معصومه (س) جیسی عظیم خاتون بھی گزری ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں حضرت معصومه (س) جیسی شخصیت ہمیں کہیں نہیں ملتی کی بڑے بڑے علماء، فلاسفر اور دانشور حضرات ان کے جوار میں دفن ہونے کی آرزو کرتے ہوں۔ حرم حضرت معصومه(س) کے حرم میں اپنے اپنے زمانے کے برجستہ مجتہدین اور علمائے کرام مدفون ہیں۔

حجت الاسلام امامی نے کہا کہ ایک روایت میں ملتا ہے «مَنْ زارَ قَبْرَ عَمَّتی بِقُمّ فَلَهُ الجَنَّه» جس نے بھی معصومه (س) کی قم میں زیارت کی اس پر جنت واجب ہے۔ یا ملتا ہے کہ جس نے حضرت معصومه سلام اللہ علیہا کی زیارت کی گویا اس نے امام رضا (ع) کی زیارت کی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=47662