4

حکومت نے یکساں قومی نصاب پر عملدرآمد روک دیا

  • News cod : 48095
  • 16 ژوئن 2023 - 12:39
حکومت نے یکساں قومی نصاب پر عملدرآمد روک دیا
اگلے تعلیمی سال سے نویں سے بارہویں جماعت کے یکساں نصاب کے تیسرے فیز پر عملدرآمد نہیں ہوگا۔ قومی نصاب میں بنیادی جزیات طے کر دی گئی ہیں۔ بنیادی جزیات کے علاؤہ صوبے اپنی مرضی سے بھی نصاب میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، یکساں قومی نصاب کی جگہ قومی نصاب نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، اب یکساں قومی نصاب پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے قومی نصاب پر عملدرآمد کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اگلے تعلیمی سال سے نویں سے بارہویں جماعت کے یکساں نصاب کے تیسرے فیز پر عملدرآمد نہیں ہوگا۔ قومی نصاب میں بنیادی جزیات طے کر دی گئی ہیں۔ بنیادی جزیات کے علاؤہ صوبے اپنی مرضی سے بھی نصاب میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔ 2024 میں قومی نصاب کے تحت نویں اور گیارہویں جماعت کا امتحان ہو گا۔ 2025 میں دسویں اور بارہویں جماعت کا قومی نصاب نافذ ہوگا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48095