11

پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 9 جولائی کو نشتر پارک میں ہوگی، شیعہ علماء کونسل

  • News cod : 48440
  • 02 جولای 2023 - 10:40
پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 9 جولائی کو نشتر پارک میں ہوگی، شیعہ علماء کونسل
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے تحت پیغام عزاداری اور استحکام پاکستان کانفرنس اتوار 9 جولائی کو بعد نماز مغربین نشتر پارک میں منعقد ہوگی۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے تحت پیغام عزاداری اور استحکام پاکستان کانفرنس اتوار 9 جولائی کو بعد نماز مغربین نشتر پارک میں منعقد ہوگی۔ اس سلسلے میں 17 جون کو یہ کانفرنس مؤخر کردی گئی تھی۔ اس کی تیاریوں کے سلسلے میں شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سیکٹریٹ میں علامہ اسد اقبال زیدی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں تیاریوں کے سلسلے میں رابطہ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس اجلاس میں مرکزی جائب صدر حسنین مہدی رضوی، صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ رضی حیدر زیدی، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری دوست علی ونگائی، صوبائی سیکریٹری اطلاعات سید افتخار مہدی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ حسن رضا رضوی، ڈویژنل جنرل سیکریٹری مولانا سجاد ہاتمی اور کراچی بھر کے تمام اضلاع کے نمائندگان اور جعفریہ اسٹوڈنٹس کے ڈویژنل صدور شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ کانفرنس تحفظ عزاداری اور استحکام کے لئے عملی اقدامات کریگی جبکہ اتحاد بین المسلمین کیلئے بھی بھرپور کام کیا جائے گا۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48440