5

پارا چنار میں قبائل کے درمیان امن معاہدہ قابل ستائش، فوجی آپریشن کیا جائے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی

  • News cod : 48766
  • 18 جولای 2023 - 15:02
پارا چنار میں قبائل کے درمیان امن معاہدہ قابل ستائش، فوجی آپریشن کیا جائے، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
انہوں نے واضح کیا ہے کہ پارہ چنار میں قبائل کے درمیان فرقہ وارانہ جنگ کے دوران ایک شخص عید نظر فاروقی مکتب اہل بیت کے خلاف مغلظات کہتا رہا ہے۔ افسوس ہے کہ ابھی تک اس شرپسند کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اسے گرفتار کیا جائے۔

وفاق ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدرآیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکر ٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ مرید حسین نقوی نے پارا چنار میں قبائل کے درمیان جاری جنگ کے امن معاہدے کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امن پاکستان کے ہر شہری کی ضرورت ہے ۔پاکستان میں شیعہ سنی صدیوں سے پرامن طور پر اکٹھے رہ رہے ہیں ۔مگر ہر سال ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کچھ شر پسند عناصر محرم الحرام کے قریب آتے ہی فساد برپا کرتے ہیں،اس طرح کی سازشیں اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ پارہ چنار میں قبائل کے درمیان فرقہ وارانہ جنگ کے دوران ایک شخص عید نظر فاروقی مکتب اہل بیت کے خلاف مغلظات کہتا رہا ہے۔ افسوس ہے کہ ابھی تک اس شرپسند کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ اسے گرفتار کیا جائے۔ اس کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور اس کو قرار واقع سزا دی جائے۔ یہ شخص پہلے بھی اس حساس علاقے میں فسادات کا ذمہ دار ہے۔ اس کے ساتھ ہی افواج پاکستان سے بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پارہ چنار کو تحفظ فراہم کریں۔دہشت گردوں کا خاتمہ کریں ۔ اس علاقے میں ایک فوجی آپریشن ہونا چاہیے کہ جو دہشت گرد یہاں موجود ہیں ، انہیں علاقے سے نکالا جائے یا ان کا خاتمہ کیا جائے۔ ایسے عناصر ذاتی اختلافات کی بنیاد پرسلکی اختلافات کو ہوا دیتے ہیں ۔اسی علاقے میں دو ماہ پہلے سات شیعہ ٹیچرز کو ظالمانہ طریقے سے شہید کیا گیا۔ ان کی تحقیقات کا نہ ہونا اورابھی تک مجرموں کا گرفتار نہ ہوناریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48766