12

علامہ شبیر حسن میثمی کی بلوچستان میں تحفظ عزاداری کانفرنس میں شرکت

  • News cod : 48770
  • 19 جولای 2023 - 13:45
علامہ شبیر حسن میثمی کی بلوچستان میں تحفظ عزاداری کانفرنس میں شرکت
قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا فرمان ہے کہ عزاداری ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، میں پاکستان میں جب بھی، جس وقت بھی، جھاں بھی چاہوں عزاداری امام حسین علیہ السلام منعقد کرسکتا ہوں، دنیا کا کوئی قانون مجھے اپنی مذہبی آزادی سے روک نہیں سکتا۔

وفاق ٹائمز، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ڈیرہ مراد جمالی آمد پر کارکنان کی جانب سے نعروں کی گونج میں سیکرٹری جنرل کا استقبال کیا گیا، بعد ازاں خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس وقت اسلام اور وطن عزیز کے استحکام کے لیے دن رات پرامن جدوجہد کر رہے ہیں، ہم پاکستان کا ایک ایسا حصہ ہیں، جو محبت و اخوت سے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، اس وقت بلوچستان کی فضا کو پرامن اور مستحکم بنانے کے لیے تمام مذہبی، سیاسی، سماجی شخصیات کو مل کر جدوجہد کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ دوسری بات کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے اور مجالس عزا و سبیل امام حسین علیہ السلام میں کسی قسم کی رکاوٹ قابل قبول نہیں۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا فرمان ہے کہ عزاداری ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، میں پاکستان میں جب بھی، جس وقت بھی، جھاں بھی چاہوں عزاداری امام حسین علیہ السلام منعقد کرسکتا ہوں، دنیا کا کوئی قانون مجھے اپنی مذہبی آزادی سے روک نہیں سکتا۔ ہم اس فارمولے کے تحت پورے ملک میں چل رہے ہیں اور چلتے رہینگے اور موجودہ حالات میں پارا چنار کا مسئلہ انتہائی سنگین ہے، ذمہ داران کو سنجیدگی سے مسائل حل کرکے وہاں پر امن و امان کی فضا قائم کرنے میں اپنا رول ادا کرنا ہوگا۔ بعد ازاں شیعہ علماء کونسل صوبہ بلوچستان کے صدر علامہ آصف حسین الحسینی و دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت شدید گرمی کے عالم میں عزاداران مظلوم کربلا عزاداری کے عشق میں طویل سفر کرکے تشریف لائے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=48770