4

شہداء کربلا نے دین اسلام کی بقاءکیلئے بے مثال قربانی دی، علامہ مقصود ڈومکی

  • News cod : 49181
  • 04 آگوست 2023 - 15:32
شہداء کربلا نے دین اسلام کی بقاءکیلئے بے مثال قربانی دی، علامہ مقصود ڈومکی
شہدائے کربلا نے ظلم و استبداد کی فضاء میں حق و صداقت اور پرچم اسلام کو بلند کرتے ہوئے یزیدی سلطنت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عصر حاضر کی یزیدیت کو رسوا کرنے کے لئے ہمیں حضرت امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔

وفاق ٹائمز، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ شہدائے کربلا نے یزید کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا۔ ہمیں امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔ انہوں نے کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ نسل کشی اور حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی بھی مذمت کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں شہدائے کربلا کی یاد میں منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کربلا نے دین اسلام کی بقاء اور سربلندی کے لئے دشت کربلا میں جو بے مثال قربانی دی، وہ بقاء اسلام کی ضمانت ہے۔

شہدائے کربلا نے ظلم و استبداد کی فضاء میں حق و صداقت اور پرچم اسلام کو بلند کرتے ہوئے یزیدی سلطنت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عصر حاضر کی یزیدیت کو رسوا کرنے کے لئے ہمیں حضرت امام حسین علیہ السلام کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔ کربلا ہر دور کے انسانوں کے لئے نظام حیات اور بہترین درسگاہ ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء نے ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر کوئٹہ میں ہزارہ شیعہ نسل کشی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں ایک سازش کے تحت کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کرتے ہوئے فرقہ وارایت اور نفرت کو ہوا دی جا رہی ہے۔ ریاستی ادارے ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر کو روکیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49181