9

کربلا والوں کی فکر و فلسفے کی پیروی ضروری ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

  • News cod : 49205
  • 05 آگوست 2023 - 14:48
کربلا والوں کی فکر و فلسفے کی پیروی ضروری ہے، علامہ حسن ظفر نقوی
جنہوں نے کربلاء کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صبر و تحمل اور انسانی حرمت کو فروغ دیکر ہم معاشرے کا اچھا شہری بن سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ہمیں خدا کے نیک اور پسندیدہ بننے کی کوششیں بھی تیز کرنا ہونگی، اچھی سوچ و فکر کو اپناتے ہوئے معاشرے کی درستگی کرنا ہوگی۔

وفاق ٹائمز، معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کربلا والوں کی فکر و فلسفے کی پیروی نہایت ضروری ہے، اس کے ساتھ ساتھ اخوت و محبت، پیار اور رواداری میں انسانیت کی فلاح ہے۔ یہ بات شاہ کربلاء ٹرسٹ کے سابق مینجنگ ٹرسٹی آغا عباس جعفری کی رہائش گاہ پر منعقدہ نذر امام اور فاتحہ خوانی کی مجلس سے خطاب کے دوران کہی گئی۔ اس موقع پر سید وقار حیدر، سید رضی حیدر، شاعر حسین شاعر، سردار حسن، مسجد و امام بارگاہ حیدر کرار ٹرسٹ کے چیئرمین رضی حیدر زیدی،عارف مانی اور سینئر صحافی ریاض حیدر زیدی بھی موجود تھے۔ جنہوں نے کربلاء کے پیغام کو عام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صبر و تحمل اور انسانی حرمت کو فروغ دیکر ہم معاشرے کا اچھا شہری بن سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ ہمیں خدا کے نیک اور پسندیدہ بننے کی کوششیں بھی تیز کرنا ہونگی، اچھی سوچ و فکر کو اپناتے ہوئے معاشرے کی درستگی کرنا ہوگی۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=49205