23

ڈاکٹر طاہرالقادری کی نئی کتاب ”حضور نبی اکرم کا پیکر جمال“ شائع

  • News cod : 5024
  • 07 دسامبر 2020 - 15:51
ڈاکٹر طاہرالقادری کی نئی کتاب ”حضور نبی اکرم کا پیکر جمال“ شائع
حوزہ ٹائمز|تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سیرت النبی (ص)کے موضوع پر 3 نئی کتب شائع ہوگئی ہیں۔ان میں ”حضور نبی اکرم (ص) کا پیکر جمال“ ”نبوت محمدی(ص)کا آغاز کب ہوا؟“ اور ”حضور نبی اکرم (ص) کے خصائل مبارکہ“ شامل ہیں۔

حوزہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سیرت النبی (ص)کے موضوع پر 3 نئی کتب شائع ہوگئی ہیں۔ان میں ”حضور نبی اکرم (ص) کا پیکر جمال“ ”نبوت محمدی(ص)کا آغاز کب ہوا؟“ اور ”حضور نبی اکرم (ص) کے خصائل مبارکہ“ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ”حضور نبی اکرم (ص) کا پیکر جمال“ ایک ایسی خوبصورت اور ایمان افروز کتاب ہے جس کا مطالعہ کرنیوالے کائنات کی افضل ترین ہستی کو چشم تصور میں دیکھتا ہوا محسوس کرتے ہیں۔ آپ کی رنگت، جسم اطہر کی لطافت و نظافت، بدن اطہر سے اٹھنے والی خوشبوئے عنبرین، موئے مبارک، ریش مبارک، چشمان مقدس، دلنشین آواز، مطہر بطن اقدس، مشک بار رخسار، ہاتھ اور کلائیوں کی ساخت، انگلیاں، قدمین مبارک تمام بدنی اوصاف وخصائل اور شمائل احادیث مبارکہ کی روشنی میں انتہائی دلنشیں انداز میں بیان کئے گئے ہیں۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=5024