4

کسی بھی مذہب کی عبادت گاہ کو مسمار کرنا حرام ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

  • News cod : 50711
  • 28 سپتامبر 2023 - 21:16
کسی بھی مذہب کی عبادت گاہ کو مسمار کرنا حرام ہے، اسلامی نظریاتی کونسل
کانفرنس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرقبلہ ایاز نے کانفرنس میں پیش کیے گئے 10 نکاتی ایجنڈے کا اعلامیہ بیان کیا۔

وفاق ٹائمز، اعلامیہ میں سانحہ جڑانوالہ کے ملزمان کو قرار واقعی سزا کا مطالبہ اورتمام مذاہب کے انبیا و اسلاف کی عزت واحترام کولازم قراردیا ہے، کسی بھی مذہب کی عبادت گاہ کو مسمار کرنا حرام ہے۔

کانفرنس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹرقبلہ ایاز نے کانفرنس میں پیش کیے گئے 10 نکاتی ایجنڈے کا اعلامیہ بیان کیا۔

قبلہ ایاز کا کہنا تھا رسول اکرم ص ودیگر تمام انبیاء کرام علیہم السلام اور مذہبى مقدسات کے احترام کو فروغ دینے کے لیے مذہبی قائدین مل کر کام کریں گے۔

چیئرمین پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ پاکستان میں اقلیت کی بجائے مسلم و غیرمسلم کا لفظ استعمال ہونا چاہیئے، قانون توہین رسالت ہونا چاہیئے مگر اس کا غلط استعمال نہیں ہونا چاہیئے۔

مختصر لنک : https://wifaqtimes.com/?p=50711